یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

0
37
Senator Mushtaq

یہ بجٹ سود خوروں کا ہے، عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں. سینیٹر مشتاق احمد

جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے بغیر بجٹ کی دستوری حیثیت مشکوک ہے،یہ سود خوروں کا بجٹ ہے،عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے۔ سینٹیر مشتاق خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سےپہلےاین ایف سی ایوارڈ دیناآرٹیکل 160 کےتحت آئینی تقاضا تھا،اوروہ نہیں دیا گیا تو اس بجٹ کی دستوری حیثیت مشکوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود کےخاتمےکاروڈ میپ دینا چاہیےتھا،حکومت نےتوسودکواورمضبوط کیا،9 ہزار 200 ارب روپےٹیکس ہدف میں سے 7 ہزار 200 ارب روپےسودپردیں گے،یہ سود خوروں کا بجٹ ہے،عوام کیلئے کوئی ریلیف نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آٹے، چاول، گھی ،پٹرول ،ڈیزل اوردالوں کی قیمتوں پرکوئی کمی نہیں ہے،حکومت تمام اہم اہداف حاصل کرنےمیں ناکام ہوگئی ہے،معاشی مسائل کا ان کے پاس کوئی حل نہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ یہ عوام کیلئے ڈیتھ وارنٹ ہے،ویسے بھی روپے کی قدر نہیں رہی ،سری لنکا ڈیفالٹ پرہےاور ہمارے ہاں مہنگائی اس سے بھی زیادہ ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کوئی حیثیت نہیں۔

Leave a reply