بجٹ میں مہنگائی ختم نہ کی توعوام کو سڑکوں پر لائیں گے،سراج الحق

0
36

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ کشکول پرانا فقیر نئے آئے ہیں، موجودہ اور سابقہ حکومت کی پالیسیوں میں رتی برابر فرق نہیں۔ عوام سے جھوٹ اور بہتری کے دعوے کر کے آئی ایم ایف سے 23پروگرام لیے گئے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران کرپشن کرتے ہیں پھر جھوٹ بول کر عالمی مالیاتی اداروں کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔سالہاسال سے قوم کے ساتھ یہی مذاق ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے بابو ملک کے فیصلے واشنگٹن کے بندکمروں میں بیٹھ کر کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت بتائے یکدم پیٹرول کی قیمت میں 30روپے اضافہ کا فیصلہ کہاں ہوا۔ آئی ایم ایف نے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا حکم دیا حکمرانوں نے تابعداری دکھائی۔ معیشت میں بہتری لانی ہے، تو حکمران سودی نظام کو ختم کریں۔ بجٹ میں سود اور مہنگائی کے خاتمے کا پروگرام نہ دیا تو جماعت اسلامی عوام کو سڑکوں پر لائے گی۔

قبل ازیں بھی یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کیا تھا.جماعت اسلامی کے سیکریتری اطلاعات قیصر شریف کا کہنا تھا کہ سراج الحق کی اپیل پر تمام صوبائی اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی گئیں مظاہروں میں مختلف شعبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ موجود حکومت نے وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں جاری تھے۔ جماعت اسلامی ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔

یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے عوام پر کرایوں کا بم گرا دیا تھا.پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے 300 روپے تک کرائے میں اضافہ کر دیا گیا .

اس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے وحدت روڈ پر پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ پر احتجاج کیا تھا جس میں رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے بھی شرکت کی مظاہرین نے بند گاڑی پر نعرے چسپاں کر کے دھکہ لگایا احمد سلمان بلوچ کا کہنا تھا کہ کپڑے بیچ کرعوام کو آٹا دینے والے وزیراعظم کپڑے نہیں لندن کے فلیٹ بیچ کر سستا پڑول دیں وزیر خزانہ سابق حکومت اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کا بھاشن سناتے ہیں مہنگائی نا اہل سابقہ حکمران اوربوسیدہ مکس اچارحکومت کی وجہ سے ہے مہنگا پٹرول ، مہنگائی سودی معاشی نظام کی وجہ سے ہے سودی معیشت کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی بھرپور مہم چلا رہی ہے

Leave a reply