کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی تین نمبر میں بلڈنگ میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جائے حادثہ پر 5 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے عمل میں حصہ لیا۔فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا ہے کہ دکان میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپ قائم تھا، آگ نے متصل دکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ آگ لگنے سے متعدد موٹرسائکلیں بھی جل گئیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت سے ایک شخص کو زخمی حالت میں نکالا گیا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
توحید رحمان کے مطابق اطلاعات ہیں کہ ایک لڑکے نےجلتی سگریٹ قریب پھینکی تھی، جس کے باعث پیٹرول پمپ میں آگ لگی۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق بلڈنگ کے نیچے گاڑیوں کے آئل کی دکان تھی۔دستاویز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے 30 جولائی 2024 کو پیٹرول پمپ کےلئے این اوسی جاری کیا تھا۔