ترک شیف براق کی پشاورزلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات

0
26

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے دنیا کے نمبرون اور معروف ترک شیف براق ازدامیر بھی پی ایس ایل فیور کا حصہ بن گئے

پاکستان کے دورے پر آئے دنیا کے نمبرون اور معروف ترک شیف براق ازدامیر بھی پی ایس ایل فیور کا حصہ بن گئے. پشاور َزلمی کے چیرمین جاوید آفریدی سے ملاقات میں دنیا کے نمبرون شیف نے کرکٹ میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا

جاوید آفریدی نے براق ازدامیر کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور پشاور زلمی شرٹ، روایتی پگڑی اور شال پیش کی ،براق ازدامیر نے کہا کہ گزشتہ پی ایس ایل میں پشاور زلمی ٹیم میں دو ترک کرکٹرز کے ساتھ رہنے پر ترکی میں کرکٹ کو فروغ ملا، پی ایس ایل سیزن فائیو کے پلے آف کے لیے پشاور زلمی کوگڈ لک کہتا ہوں.

جاوید آفریدی نے کہا کہ کرکٹ اور کھیلوں کے زریعے پاک ترک دوستی مزید مضبوط ہوگی

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی کی ڈیجیٹیل میڈیا کی ٹیم اور عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹویٹ میں ترک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براق اوزڈیمیر کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ اسلام آباد میں ایک پناہ گاہ میں ہیں اور لوگوں میں کھانا تقسیم کر رہے ہیں-

ترک شیف براق اوزڈیمیر پاکستان پہنچ گئے کہا مجھے پاکستان بہت پسند ہے پاکستان میں کشمیری کھانے کھاؤں گا

ترک شیف براق اوزڈیمیر کی مداحوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

شنیرا اکرم نے ترک شیف براق اوزڈیمیر کو اپنے گھرمدعو کر لیا

میں بہت جلد پاکستان آ رہا ہوں ۔ مشہور ترک شیف اور سوشل میڈیا سٹار براق اوزڈیمیر کا اردو میں ویڈیو پیغام

تُرک شیف براق اوزڈیمیر نے ننھی مداح کی خواہش پوری کر دی

ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان سے اظہار محبت

عالمی شہرت یافتہ ترک شیف براق اوزڈیمیر کا پاکستان آنے کا اعلان

میری خواہش اور دعا ہے کہ میں جلد کشمیر آؤں ترک شیف براق اوزڈیمیر

عمران عباس کو بھی ترک شیف براق اوزڈیمیر کی پاکستان آمد کا بے چینی سے انتظار

ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ڈاکٹر ارسلان خالد نے بتایا کہ عالمی شہرت یافتی تُرک شیف براق نے شام کو پنا گاہ میں کچن سٹاف کے ساتھ کھانا بنانے میں مدد کی اور پھر لوگوں میں کھانا تقسیم کیا اور وہیں پناہ گاہ میں لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا-

ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنی ٹوئٹ میں اس عظیم مقصد کی حمایت کرنے پر براق کا شکریہ ادا کیا تھا-

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براک کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آیا ہوں کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

Leave a reply