برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی چوتھی برسی پر پاکستان سمیت آزاد و مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے، ، سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے.

سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برہان مظفر وانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے،
بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمٰں بھارتی فوج نے انٹرنیٹ سروس و موبائل سروس بند کر دی گئی.بھارتی حکام نےکولگام سمیت چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی .جموں کوسری نگرسے ملانے والی شاہراہ پرسیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے .احتجاج سےخوفزدہ بھارتی فوج،پولیس نےسیکڑوں کشمیریوں کوگرفتارکرلیا،سری نگر،بڈگام،اسلام آبادمتعددعلاقوں میں گھروں پرچھاپےمارکرگرفتاریاں کی گئیں،

واضح رہے کہ برہان مظفر وانی نے 15 برس کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی، جب وانی کے بھائی کو خالد وانی کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، وانی کے نماز جنازہ میں لاکھوں کشمیریوں نے شرکت کی تھی،

برہان وانی صرف 15 برس کے تھے جب بھارتی فوج کے ظلم و ستم کے سامنے دیوار بننے کا فیصلہ کیا اور قلم چھوڑ کر بندوق اٹھالی، چند ہی برسوں میں کمانڈر کے عہدے تک پہنچ گئے اور صرف 21 سال کی عمر میں اپنے حصے کا چراغ جلا کر راہی عدم ہو گئے۔ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آزادی کے پیغام کو گھر گھر پہنچا دیا اوربڑی تعداد میں کشمیری نوجوان حزب المجاہدین میں شامل ہونے لگے، برہان وانی نے کشمیری پنڈتوں کو واپس آنے کی دعوت دی اور ہندو یاتریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جس سے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں تحریک شروع ہوئی تھی جسے عالمی دنیا میں پذیرائی ملی، کشمیری ایک سو سے زائد دن سڑکوں‌پر رہے، دنیا بھر میں کشمیریوں کے حمایت میں ریلیاں نکالی گئی تھی، وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں‌ پر بھارتی فوج نے پیلٹ بھی برسائے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا تھا، ۔انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔برہان مظفر وانی اور دیگرکشمیریوں کی نسل کشی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

برہان وانی کی شہادت کو آج چار برس ہو گئے ہیں. مگر بھارتی قابض فوج برہان وانی کو شہید کرکے جس تحریک کو ختم کرنا چاہتی تھی وہ تحریک آج بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ کشمیری انتفادہ بن کر دن بدن تقویت حاصل کررہی ہے ۔

حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرکے کشمیر ی نوجوانوں کو طاقت کا جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔ بھارت کو اس کے سابق فوجی جرنیل، بالغ النظر سیاست دان اور دانشور یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لیکن وہ ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو دباکر انہیں پشت بہ دیوار کرتارہا ہے اور اس کے نتیجے میں یہاں روز نوجوانوں کا لہو بہہ رہا ہے جس کا عالمی برادری کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی معروف عسکری تنظیم حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیر مین سید صلاح الدین نے متحدہ جہاد کونسل کے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کے نامور مجاہد برہان مظفر وانی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ۔

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

چئرمین تحریک حریت کا فرزند ارجمند کشمیر کی مٹی پر جان نچھاور کر گیا، باغی سپیشل رپورٹ

25ہزاربھارتیوں کو کشمیر کا ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنا غیرقانونی،وزیراعظم کا بڑا اعلان

 

انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت نے اس حقیقت کو ثابت کر دیا ہے کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے اور بھارت کے غاصبانہ قبضے کو وہ کسی بھی طرح قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سید صلاح الدین نے واضح کیا کہ آزادی کی تحریک کو دبانے اور ختم کرنے کیلئے بھارت ظلم و تشدد کے تمام حربے آزما رہا ہے۔ انسانی حقوق کی کھلم کھلا اور سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے لیکن ایسا کرنے کے باوجود عالمی ادارے اور عالمی قوتیں خاموش ہیں۔

برہان وانی کا جذبہ آزادی آج بھی زندہ ہے،پاکستان

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.