نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج

0
30

بورےوالا نجی ہوٹل میں کارنر میٹنگ کرنے پر ن لیگ کی مقامی قیادت پر مقدمہ درج ، پولیس کے مطابق مقدمہ پنجاب انفکیشن آرڈینینس کے تحت درج کیا گیا۔مقدمہ میں 15 معلوم اور 15 نامعلوم افراد نامزد کئے گئے۔ میٹنگ میں کورونا کے حوالے سے ایس او پیز کو نظر انداز کیا گیا ، مقدمہ میں ایم این اے چوہدری فقیر احمد آرائیں ، ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر ، ایم پی اے چوہدری یوسف کسیلیہ ، سابق ایم این چوہدری نذیر احمد آرائیں ، منظور برکت ماڑی والا ، اسلم جمال ، نذیر رندھاوا ، خان خالد خاں ، فرخ اسلام و دیگر شامل۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے رات گئے گھروں پر چھاپے مارے۔ اس حوالہ سے (ن) لیگی قیادت کا کہنا ہے کہ ایسے پرچوں سے ہم نہیں گھبراتے۔ یہ فاشسٹ کاروائیاں ہمیں 30 نومبر کے جلسے میں جانے سے نہیں روک سکتی۔ (ن) لیگی قیادت نے گھروں پر پولیس کے چھاپوں کی پر زور مزمت کرتے ہوئے حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ہر حال میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

Leave a reply