موثر نتائج سامنے نہیں آئے،اراکین پر وزیراعظم برہم

0
86

موثر نتائج سامنے نہیں آئے،اراکین پر وزیراعظم برہم

وزیراعظم عمران خان سے پی اے سی کے حکومتی ارکان کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں شبلی فراز، منزہ حسن،راجہ ریاض،ریاض فتیانہ شریک تھے،خواجہ شیراز،علی نواز شاہ،عامر کیانی بھی ملاقات میں شریک تھے اجلاس میں ارکان پی اے سی نے وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کی اجلاس میں پی اے سی رکن ریاض فتیانہ کے حکومتی الزامات کا معاملہ زیربحث آیا،وزیر اعظم عمران خان نے کمیٹی ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں،گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں،پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے،

کمیٹی اراکین نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے، جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں،آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں،

گزشتہ روز کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کے اراکین کے ایک دوسرے پر الزامات کی وجہ سے برہم ہو گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ جو بھی ہو حقائق سامنے آنے چاہئے، وزیراعظم نے پی اے سی میں حکومتی اراکین پر نظر ثانی کا بھی فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف ریاض فتیانہ کو شوکاز بھی جاری کر چکی ہے جس میں انکی جانب سے دیئے گئے بیان پر ثبوت مانگے گئے ہیں، ریاض فتیانہ کو چار دسمبر تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی تا ہم وزیراعظم عمران خان نے معاملے کو خود ہاتھ میں لیا اور اراکین پی اے سی کو طلب کر لیا

دوسری جانب گزشتہ روز ریاض فتیانہ نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کریشن پر کسی کو معافی نہیں،میں نے حکومت یا کسی فرد کیخلاف بات نہیں کی،ہم ملک سے کریشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ،حکومت کا پیسہ ہو یا ڈونرز کا صحیح جگہ پر خرچ ہونا چاہیے خاندان کو بزنس کلاس میں لیجا کر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانے کے حق میں نہیں،میرا کسی کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہے شکاگو کانفرنس میں قائد اعظم اور وزیر اعظم کی تصویر ہونی چاہیے تھی شکاگو کانفرنس میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تصویر ہونی چاہیے تھی کرپشن پی ٹی آئی کا بندہ کرے اور معافی اپوزیشن کے بندوں کو نہیں ایسا نہیں چلے گا حکومتی ممبران کی کرپشن بھی کرپشن ہونی چاہیے میں آزاد حیثیت سے جیت کر آیا ہوں

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن ریاض فتیانہ نے پی اے سی کوبتایا تھا کہ وزیر مملکت زرتاج گل اور امین اسلم کے درمیان کانفرنس میں لڑائی ہوئی،گلاسکو میں زرتاج گل معاون خصوصی امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی تھیں، گلاسکو کانفرنس میں افسران کی نااہلی کے باعث پاکستان کی نمائندگی غیر معیاری تھی نیپال اور دوسرے ممالک کے وفد کو پاکستان کیمپ میں کسی افسر نے ریسیو نہیں کیا،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے نااہل افسران کے باعث قومی خزانے کا کروڑوں روپے ضائع ہوئے، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے آڈٹ حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

قبل ازیں منزہ حسن کی زیر صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا چیئرپرسن منزہ حسن نے کہا کہ ہم نے ماحولیات کے حوالے سے بہت سے معاہدے کیے ہیں، پیرس والے معاہدے کے کوئی رولز نہیں، و یانا کنونشن کے کوئی رولز نہیں بنے، وقت بتائیں کب تک یہ رولز بن جائیں گے، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی نے کہا کہ کمیٹی کو ٹائم لائن نہیں دے سکتا کوشش ہے جلد رولز بنیں گے،منزہ حسن نے کہا کہ ساری دنیا کی اولین ترجیح اس وقت موسمیاتی تبدیلی ہے،دنیا میں سب سے زیادہ فنڈنگ اس وقت موسمیاتی پر ہورہی ہے،ممبر کمیٹی طاہر صادق نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر جو دورے ہو رہے ہیں وہ کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں،اسلام سے لاہور کے ٹرپ ہو یا گلاسکو کے ٹرپ ہو کوپ 26 میں لوگوں کی پوری پوری فیملیا ں گئی ہے، ٹن بلین ٹری سونامی کا آڈٹ کرایا جائے،زرتاج گل بھی جواب دیں وہ سب جانتے ہوئے کیوں خاموش ہیں،منزہ حسن نے کہا کہ کوپ 26 ٹرپ پر کتنا خرچ آیا، کون کون گیا کہاں ٹھہرا اس سب کی انکوائری کرائی جائے،

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا کہ کوپ 26 میں کون گیا ہے مجھے اس سب کے بارے میں معلوم نہیں،وزیراعظم نے مجھے موقع دیا کہ میں کوپ 26 کے ڈیلی گیشن میں گئی 4سال میں ایک مرتبہ آسٹریلیا گئی ہوں ایک روپیہ ملک کا خرچ نہیں کیا،وزیراعظم کی طرف سے فرسٹ کلاس ہوائی سفر کرنے کی ہمیں اجازت نہیں ، بیت خوشی ہے کہ کوپ 26 کے اتنے بڑے فارم پر جانے کا موقع ملا ہے،70 سالوں میں دس بلین ٹری سونامی جیسا کوئی پروگرام نہیں آیا ،میں پاکستان کے پیسوں پر عیش نہیں کرتی، طاہر صادق نے کہا کہ زرتاج گل نے کہہ دیا تمام انکوائری کرا کر جواب سیکریٹری دیں گے زرتاج گل اگر سب جانتے ہوئے خاموش رہی تو یہ بھی برابر کی مجرم ہے،

خیال نہیں رکھ سکتے تو پنجروں میں قید کیوں، چڑیا گھر کے جانوروں کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا جائے؟ عدالت

پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

نوجوانوں کو گوگل پر سرچ کرنے کی بجائے کیا کرنا چاہئے؟ زرتاج گل نے دیا مشورہ

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں

Leave a reply