برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا ریاض نائیکو بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید

برہان وانی کے بعد حزب کا کمانڈر بننے والا ریاض نائیکو بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم جاری ہیں، حالیہ جھڑپ میں بھارتی فوج نے حزب المجاہدین کے ٹاپ کمانڈر ریاض نائیکو کو شہید کر دیا

حزب المجاہدین کے اعلی کمانڈر ریاض نائکو کے ضلع پلوامہ کے بیگ پورہ گاوں میں آنے کی اطلاع ملنے کے بعد بھارتی سکیورٹی فورسز بشمول راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے مشترکہ طور پر گاوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا تھا، ریاض نائکو کے آبائی گاوں میں بھارتی فوج نے منگل کی شام ایک بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا،

بیگ پورہ کے علاوہ گلزار پورہ گاوں کو بھی محاصرہ میں لیا گیا تھا اور ریاض نائیکو کی تلاشی کے لئے گھر گھر چھاپے مارے گئے ،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران ریاض نائیکو کو شہید کر دیا

8 جولائی 2016 کو اننت ناگ کے ضلع کوکرناگ علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حزب المجاہدین تنظیم کے پوسٹر بوائے اور کمانڈر برہان وانی کے شہید ہونے کے بعد ریاض نائیکو نے حزب المجاہدین کے کمانڈر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق نائکو کے سر پر 12 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے سے پہلے نائکو مقامی اسکول میں استاد تھے۔ وہ 33 سال کی عمر میں بندوق اٹھانے سے پہلے پینٹنگ کے شوقین تھے۔

بھارتی سکیورٹی فورسز نے نائکو کو حزب المجاہدین کے گروپ بندی ہونے کے بعد حزب کو متحد رکھنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

قبل ازیں جموں کشمیر پولیس نے منگل کے روز ضلع ڈوڈہ میں حزب المجاہدین کے ایک رکن تنویر احمد ملک ولد مرحوم جمال الدین ملک ساکن تن تانہ ڈوڈہ اور پلوامہ میں جیش محمد کے ایک رکن کو گرفتار کرنے کا دعوی کیاہے۔

Comments are closed.