بری حرکتوں کی وجہ سے دکان سے کیوں نکالا؟ تاجر قتل،قاتل گرفتار

0
33

بری حرکتوں کی وجہ سے دکان سے کیوں نکالا؟ تاجر قتل،قاتل گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجر کے اندھے قتل کا ڈراپ سین۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کے نوٹس پر تاجر راشد کو قتل کرنیوالے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزمان احمد اور سلمان نے چند روز قبل باغبانپورہ بازار کے تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا،گرفتار ملزم احمد مقتول تاجر راشد کی شاپ میں کافی عرصہ سے ملازم تھا،ملزم کی بعض بری حرکتوں کی وجہ سے مقتول راشد نے اسے دکان سے نکال دیا،ملزم احمد کو دکان سے نکالے جانے کا رنج تھا،ملزم احمد نے اپنے ساتھی سلمان کے ہمراہ مقتول کو بھائی کے ساتھ گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایاملزمان کی فائرنگ سے تاجر راشد موقع پر ہی جانبحق جبکہ بھائی شاہد شدید زخمی ہو گیا ،ملزمان سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے،انچارج انویسٹی گیشن شالیمار نے ہمراہ ٹیم خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا،خطرناک ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا

قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کے احکامات کی روشنی میں اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری کی سربراہی میں سندر پولیس نے کاروائی کی ،اور دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں کرامت عرف کاکا اور مبارک شامل ہیں، ملزمان گن پوائنٹ پر لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے 50ہزار روپے نقدی ناجائز اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے 11سے زاید وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کر دیا گیا۔

پولیس نے 9 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں

مکروہ دھندے میں ملوث 6 خواتین گرفتار

اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،دو سرغنہ گرفتار

اُوبر ڈرائیورکے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزمان گرفتار

Leave a reply