گوجرہ :پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک

گوجرہ باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاویدوڑائچ،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ کے بڑے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ،چوہدری حارث علی وڑائچ کے والد محترم سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کو ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدکبوتیرانوالہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی وزیرچوہدری لطیف نذر،چوہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے،سردارمسعودخان گادھی سابق ایم پی اے،چوہدری طالب حسین سابق صوبائی وزیر،چوہدری سعید اقبال سابق وزیر مملکت،چوہدری اسدالرحمن سابق وفاقی وزیر، ثناء اللہ ہنجراڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن، موجودہ وسابق قومی وصوبائی اسمبلی ممبران،گوجرہ پریس کلب کے صدر تنویر حسین،ودیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں سمیت سابق ناظمین،چیئرمین یونین کونسلز،کونسلرز،سرکاری وغیر سرکاری افسران سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔نماز جنازہ معروف عالم دین مفتی خالد محمود نورانی نے پڑھائی۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل3دسمبربروزہفتہ کو 11گیارہ بجے دن میونسپل کمیٹی گوجرہ کی گراؤنڈ میں ہو گی۔

Leave a reply