برج خلیفہ پاکستان پرچم میں رنگ گیا،آسمان کی بلندیوں‌ تک پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج

0
33

دوبئی :برج خلیفہ پاکستان پرچم میں رنگ گیا،آسمان کی بلندیوں‌ تک پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج،اطلاعات کے مطابق چودہ اگست کے موقع پر دبئی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان پرچم میں تبدیل کردیا۔

 

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت ” برج خلیفہ ” پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھی۔اس موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانیوں اورکشمیریوں نے پاکستان کا 74 واں یوم آزادی منایا اورپاکستان کی ترقی ، خوشحالی اورسلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی

 

https://www.youtube.com/watch?v=eYM38eiYwac

چودہ اگست کے موقع پر دبئی میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ کو پاکستان پرچم میں تبدیل کردیا۔

خلیجی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں قائم دنیا کی بلند ترین عمارت ” برج خلیفہ ” پاکستانی پرچم کے رنگوں سے جگمگا اٹھی۔

 

دبئی سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہ اگست 2020 کے موقع پر اس شہر میں ہرے اور سفید رنگ میں جگمگاتی عمارت نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیا۔

عمارت کے اطراف موجود پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے اس تاریخی لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔ برج خلیفہ کو رات 8 بج کر 42 منٹ پر پاکستانی پرچم کے رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا گیا۔

Leave a reply