بس حادثے سے مسافر زخمی

0
30

بس حادثے سے مسافر زخمی

باغی ٹی وی : بورے والا روڈ راندھاوا چوک پر بس ایکسیڈنٹ ہوا ہے جس وجہ سے کئی مسافر زخمی ہوگئے ہیں. اطلاعات کے مطابق بس حادثے سے تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ،

کہا جارہا ہے کہ ان میں‌سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کی حالت نارمل ہے . حادثہ ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں کی طرف سے امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں . زخمیوں کو 1122 نے فوری طور پر الائیڈ ہسپتال پہنچا دیا .

زخمی ہونے والوں‌میں‌فیصل ولد باؤ زخمی ہیں‌اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے . صادق ولد اکبر عمر 18 ، احمد غلام حیدر عمر 20 سال نارمل زخمی ہیں ،یہ حادثہ بس اور موٹر سائیکل کے درمیان ہوا.

Leave a reply