بشری انصاری کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری اس وقت ملک سے باہر ہیں ان کا اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ان کو پاکستان کی بہت یاد آ رہی ہے لیکن وہ نہیں آسکتیں کیوں کہ پاکستانی عوام بازاروں میں پھر رہی ہیں احتیاط نہیں کر رہی-

ناغی ٹی وی: پاکستان کی معروف اور نامور اداکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ادکاراہ کا کہنا تھا کہ وبائی مرض کورونا میں ماسک پہننے کی وجہ سے نہ تو کسی میک اپ کا مزہ ہے نہ کسی لپ اسٹک کا مزہ ہے لیکن بات یہ ہے کہ یہ سب بہت خوبصورت ہے لیکن پھر بھی پاکستان کی بہت یاد آتی ہے-


بشری انصاری کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ وہ پاکستان واپس اس لئے نہیں آ سکتیں کیونکہ آپ لوگ (پاکستانی عوام) بازاروں میں پھر رہے ہیں آپ لوگ کورونا کو نہیں سمجھ رہے اس کو سیریس نہیں لے رہے

انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس وبا کو وہم اور مذاق سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے یہ بہت پھیل گیا ہے اور اس کی وجہ سے ہم ادھر اٹک گئے ہیں کہ ہم واپس کیسے جائیں ہم ڈر رہے ہیں سوچ رہے ہیں کہ کب جائیں سب کہہ رہے ہیں کہ مت جاؤ-

اداکارہ نے پاکستانی عوام کو الزام دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی وجہ سے واپس نہیں آ رہی-

انہون نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز اس کو بچائیں اس کو پھیلنے سے روکیں گھر میں رہیں احتیاط کریں انہوں نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ہم تو ڈر کے مارے ماسک لگا کر بیٹھے ہیں اس میں اتنی بُری شکل لگتی ہے ایسے لگتا جیسے کوا بیٹھا لیکن کیا کریں لگانا پڑے گا مجبوری ہے-

کورونا وائرس جنگ میں ٹی وی چینلز، سوشل میڈیا، اخبارات اور سیاستدان اپنی طاقت کا صحیح استعمال کریں اور ہمیں اعداد و شمار کے بجائے حقیقت سے آگاہ کیا جائے شنیرا اکرام

ماسک نہ پہننے پر اسلام آباد میں تین ہزار روپے جرمانہ عائد۔

لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے کا نتیجہ ہے کہ اب میں سچائی کا سامنا کرسکتا ہوں امیتابھ بچن

کورونا وائرس: پاکستان سمیت 7 ممالک کے فنکاروں کا مشترکہ گانا ریلیز

Leave a reply