بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی

درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے-
bushra

راولپنڈی: اڈیالا جیل آمد پر ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف نعرے لگا دئیے۔

باغی ٹی وی: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات سے متعلق درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، وکیل کی عدم موجوگی کے باعث عدالت نے درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

قبل ازیں راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں 190 ملین پاؤنڈ القادریونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی ، سابق وزیراعظم پاکستان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول لاہور سے اسلام آباد عدالت میں پیشی کے لیے پہنچیں تو درجن بھر افراد نے ان کو دیکھتے ہی ‘کالا جادو نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

گروپ کی نعرے بازی کے موقع پر اڈیالا جیل کی چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں نے خاموشی اختیار کئے رکھی اور لوگوں کو نعرے لگانے سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔

علی زیدی کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا

دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت آج ہوگی جبکہ بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔

نواز شریف کی آج عدالت پیشی، سیکورٹی کے سخت انتظامات

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات لینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے،گزشتہ سماعت میں عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کو مقدمات کی تفصیلات چاہیے، جس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت وقت دے ہم رپورٹ پیش کر دیتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن سمیت تمام فریقین سے رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments are closed.