مؤکلوں کا رخ زمان پارک کی طرف،بشریٰ بی بی بھی پہنچ گئیں

bushra bi bi

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پشاور میں کچھ دن قیام کے بعد آج عمران خان سے ملاقات کے بعد زمان پارک لاہور پہنچ گئی ہیں

بشریٰ بی بی زمان پارک میں بانی چیئرمین کی رہائش گاہ میں قیام کریں گی،بشریٰ بی بی کی زمان پارک آمد پر پولیس کی بھاری نفری بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے،بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں اپنے وکلا کے علاوہ کسی سے ملنے سے انکار کر دیا ہے، بشریٰ بی بی زمان پارک میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں کریں گے، بشریٰ بی بی اپنے طبی معائنہ کے لئے ڈاکٹر کے پاس بھی جائیں گی،بشریٰ بی بی کی زمان پارک آمد پر پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو زمان پارک جانے کی اجازت نہیں ملی

قبل ازیں ،سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ سے رہائی کے بعد پشاور چلی گئی تھیں،اس حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمار سولنگی نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سولنگی آپ کو 26 اکتوبر سے لے کر 30 اکتوبر تک کی کہانی سنائے گا۔ یہ کہانی ہے چیف منسٹر ہاؤس خیبر پختون خواہ کی،26 اکتوبر کو بشری بی بی چیف منسٹر ہاؤس خیبر پختون خواہ چلی گئیں اور وہاں جا کر انہوں نے چیف منسٹر ہاؤس کی انیکسی میں قیام کیا۔ پہلے تو کسی ڈیل کے تاثر کو زائل کرنے کے لیے تحریک انصاف نے کہا کہ بشر ی بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن سولنگی آپ کو یہ بتاتا چلے کہ بشری بی بی نے ان دنوں میں تحریک انصاف کی تقریبا تمام قیادت سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کی صوبائی قیادت میں سے عاطف خان، شہرام ترکئی اور شیر افضل مروت نے بشری بی بی سے ملاقات نہیں کی۔ بظاہر تو ان لوگوں سے ملاقات اس وجہ سے نہیں ہوئی کہ علی امین گنڈا پور بشری بی بی کی ان سے ملنے کی مخالفت کرتے رہے۔ اندر کی خبر کے مطابق یہ اختلاف صرف یہاں تک محدود نہیں تھا۔

تین دن پہلے بشری بی بی نے انیکسی کے کمرے میں ہرے رنگ کے پینٹ اور لائٹس لگانے حکم صادر فرمایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ماحول ان کے "عمل” کے لیے بہت ضروری ہے۔ علی امین گنڈا پور اس طرح کی دقیانوسی باتوں اور بہت سے معصوم جانوروں کی "قربانی” کے حق میں نہیں تھے۔ اس پر بشری بی بی 26 اور 27 اکتوبر کی درمیانی رات کو ایک عجیب رقت میں آ گئیں۔ آدھی رات کے بعد بشری بی بی نے زور زور سے چلانا شروع کر دیا اور اپنے کمرے سے باہر نکل کر منسلک سیڑھیوں کے اوپر کھڑی ہو گئیں۔ اور اول فول کہنا شروع کر دیا۔ اس سے تمام عملہ پریشان ہو گیا۔ پہلے تو کوئی نزدیک نہیں گیا لیکن پھر بگڑتی ہوئی حالت کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے خلل ڈالنے کی کوشش کی۔ نچلے لیول کے عملے کو تو بشری بی بی نے گالیاں بھی دیں۔ اتنی دیر میں علی امین گنڈا پور بھی وزیراعلی ہاؤس سے باہر آ گئے۔ بشری بی بی نے الزام لگایا کہ اپنے موکلین کو قابو کرنے میں تحریک انصاف کسی بھی طرح کی مدد فراہم نہیں کر رہی۔ وہ زور زور سے یہ چلاتی رہی کہ میرے موکل عاصم منیر کے موکلوں سے زیادہ طاقتور ہیں لیکن میرے ساتھ کوئی کھڑا ہونے کو تیار نہیں ہے۔ مجھے اپنے عمل کے لئے کچھ "چیزیں” میسر ہونی چاہئیں۔

علی امین گنڈا پور کے وعدے کے بعد بشری بی بی پر کنٹرول پا لیا گیا اور انہوں نے تھوڑا آرام کیا۔ لیکن صبح اٹھ کے انہوں نے پھر اعلان کیا کہ خواب میں مجھے "حکم” ملا ہے کہ میں آج اڈیالہ جیل کی پیشی کے بعد سیدھا لاہور زمان پارک میں چلی جاؤں۔ کیونکہ میرے تمام موکل زمان پارک کی طرف "رخ” کر کے بیٹھ گئے ہیں۔ اور یہ کہ وہ وزیراعلی ہاؤس خیبر پختون خواہ کی طرف منہ کر کے بیٹھتے ہیں تو ان موکلین سے "ذکر” نہیں ہوتا

وکیلوں پر کبھی اعتبار نہیں کرنا چاہیے،عمران خان پھٹ پڑے

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کی سب”چالیں”عمران خان کو بتا دیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف شیر افضل مروت عمران خان کے سامنے بول پڑے

عمران خان نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے،علیمہ خان

عمران خان کی رہائی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں گے،علیمہ خان

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

Comments are closed.