بشریٰ بی بی نے "نو مہینے” جیل میں مشکل برداشت کی،بیرسٹر گوہر

barrister-gohar

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی میرٹ پر ہو گی اور جلد ہو گی

بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی میرٹ پرہوئی ، جلد عمران خان بھی عوام میں ہونگے ،نا کر دہ جرم میں بشریٰ بی بی نے مشکلات کے باوجود 9 ماہ جیل کاٹی۔ کہا جا رہا ہے کوئی ڈیل کے نتیجے میں انکی رہائی ہوئی، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ بی بی 9 ماہ، عمران خان 16 ماہ سے جیل میں نہ ہوتے، اللہ کے فضل سے نو ماہ بعد بشریٰ بی بی کی رہائی ممکن ہوئی، بڑی خوشی ہوئی،بشریٰ نے سختی برداشت کی لیکن عمران کے نظریئے کے ساتھ کھڑی رہیں،ہم بشریٰ کی دلیری، جرات، حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں،پی ٹی آئی کے ورکر، سپورٹرز،میں اور خوشی آئے گی، عمران خان بھی جلد رہا ہوں گے، اگر ڈیل کرنی ہوتی تو بشریٰ نو ماہ جیل میں نہ رہتی، عمران خان نے کہا تھا کہ سو سال جیل میں رہناپڑے تو رہوں گا لیکن کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، عمران خان کی رہائی عدالت کے ذریعے میرٹ پر ہو گی، قانون کی پاسداری ہو گی اور بہت جلد خان کی رہائی ہو گی، میں پی ٹی آئی کے تمام سپورٹرز کو بشریٰ کی رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں

بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ کو دیگر مقدموں میں گرفتار کیا گیا، سزا بھی دلوائی گئی لیکن عدالتوں نے سب کیسز ختم کئے، ضمانتیں ہوئی، سب فیصلے میرٹ پر ہوئے، بیوی کا توشہ خانہ سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں تھا،بشریٰ نے کوئی تحفہ لیا، بیچا نہیں، ہمایوں دلاور کیس میں بھی بی بی کا نام نہیں تھا،بشریٰ کی رہائی کے وقت ہم یہاں موجود تھے،عوام عمران خان کے ساتھ ہے، بشریٰ بی بی کے ساتھ ہے،مخالفین کے پاس اور کھچ بچا نہیں کہ بشریٰ کو گرفتار کر کے مزید رکھا جائے،ہم لوگوں کے الزامات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیان نہیں دیتے، عمران خان کا ہم پر اعتماد ہے، انکی ہدایات کے مطابق چل رہے ہیں

اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل

مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

Comments are closed.