
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق و زیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اس بات کا ڈر لگا ہوا ہے کہ عید کے ایام میں کہیں عمران خان کو گرفتار نہ کر لیا جائے ،گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو مسترد کر دی گئی بعد ازاں آج بشریٰ بی بی نے زمان پارک میں متوقع پولیس آپریشن کو لے کر وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو خط لکھا ہے،
بشری بی بی نے زمان پارک میں عید کے موقع پر ممکنہ آپریشن کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سمیت دیگر کو اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے زمان پارک میں آپریشن کا خدشہ ہے لارجر بینچ کا فیصلہ موجود ہے تاہم عدالتی حکم کی غلط تشریح کرنے کا پلان بنایا گیا ہے پہلے بھی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپریشن کیا گیا ، وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر حکام عدالتی حکم کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی آپریشن سے باز رہیں اگر زمان پارک آپریشن کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا
گزشتہ روزبشری بی بی نے زمان پارک میں ممکنہ آپریشن کے خدشات کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، عدالت نے بشری بی بی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا
دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد زمان پارک ویران ہوگیا ،سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک جہاں پی ٹی آئی کارکنان کا رش لگا رہتا تھا اب پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے ٹکٹوں کے اعلان کے بعد زمان پارک خالی ہو گیا ہے،ٹکٹوں کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں نے زمان پارک میں لگے کیمپ سمیٹنا شروع کردیے، رونقیں ختم ہونے لگ گئیں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر برقرار ہے،اسلئے بشریٰ بی بی نے عدالتی درخواست مسترد ہونے کے بعد خط لکھا ہے،
زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ
،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد