شٹر ڈاؤن ہڑتال ، شہر مکمل طور پر بند رہے گا

0
25

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے آل پاکستان تاجر تنظیموں کی مشترکہ کال پر ایف بی آر کے ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف 29 اور 30 اکتوبر کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا شہر کے کاروباری مراکزاور مارکیٹ، بازار بند رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا اجلاس زیر صدارت ناصر محمود سیگل صدر انجمن تاجران شہر ضلع سرگودھا ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ نعیم کپور اور
ڈپٹی جنرل سیکریٹری آل پاکستان انجمن تاجران محمد شہباز خان صدرسٹی روڈ چوہدری محمد ارشاد سعد صدر یونیورسٹی روڈ جواد خرم چیئرمین یونیورسٹی روڈ چوہدری سعید گلزار حسین حاجی غلام اختر خواجہ محمد عمر افتخار بیگ شیخ وقار خواجہ شفیق نواز سندھو جمیل گجراور شہر کی مختلف تنظیموں کے صدر و سیکرٹری حضرات نے شرکت کی اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ ہوا کہ 30.29اکتوبرکو سرگودھا شہر مکمل طور پر بند رہے گا

Leave a reply