بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں

0
26

بٹنوں سے سجی خوبصورت ہئیر پنز گھر میں بنائیں
ہیر پنز کو ہئیر سٹائلنگ کرتے وقت استعمال کیا جاتا ہے اور ان پنز کی۔مدد سے ہی بالوں۔کو سمیٹا جاسکتا ہے بازار میں مختلف رنگوں کی ہئیر پنز دستیاب ہیں یہاں پر بٹنوں کی مدد سے ہئیر پنز سجانے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے اس کے لیے سنہری رنگ کی ہئیر پنز استعمال۔ہوں گی اگر وہ آپ کے پاس نہیں تو کالے رنگ کی ہئیر پنز کو سنہری رنگ میں رنگ لیں اس کے لیے سنہری رنگ کی نیل پالش سے پنز پر ایک کوٹ لگائیں اور سوکھنے کے لیے رکھ دیں۔جب وہ سوکھ جائے تو دوسرا کوٹ لگا کر سوکھا لیں اور بٹن سے سجانی شروع کریں اس کے لیے مندرجہ۔ذیل چیزوں کی ضرورت ہوگی ہیئر پنز مختلف ڈیزائن کے بٹن ٹیوب والا گلو یا ایلفی اور نوز پلائیر اب بٹنز کے پچھلے حصے پر گلو یا ایلفی لگائیں پھر اسے نوز پلائر کی۔مدد سے پن کے اوپر والے حصے پر لگا کر بٹن کو اچھی طرح دبائیں کہ وہ اپنی جگہ پر چپک جائے اسی طرح مختلف قسم کے بٹن الگ الگ ہر پن پر لگا دیں اگر ایک جیسے لگانا چاہیں تو وہ بھی لگائے جا سکتے ہیں ان تمام ہئیر پنز کو سوکھنے کے لیے کم از کم پانچ سے چھ گھنٹوں کے لیے رکھ دیں اگر چاہیں تو انہیں رات بھر کے لیے سوکھنے دیں اس کے بعد کوئی بھی سٹائل بنائیں تو یہ ہئیر پنز ضرور لگائیں بٹنوں سے سجیں یہ ہئیر پنز آپ کے ہیئر سٹائل کو مزید خوبصورت بنا دیں گی چھوٹی بچیوں کے بالوں میں آگے والے حصے پر بھی لگائی جا سکتی ہیں کپڑوں کے ساتھ میچنگ بٹنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں

Leave a reply