بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

0
107

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقاتیں شروع ہو گئی ہیں

ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پاکپتن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی احمد شاہ کھگہ، گجرات سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی اور سلیم سرور جوڑا نے ملاقات کی چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے۔ سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں۔اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبائی وزرا کا اجلاس ہوا،صوبائی وزرا نے وزیر اعلی ٰ پنجاب کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکر دیا،اجلاس میں ناراض ارکان کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں وزرا کی کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا،وزرا نے ناراض اراکین سے رابطوں پر اتفاق کیا،

وزیر بلدیات محمود الرشید نے اجلاس کے بعد فیصلوں کا اعلان کر دیا ،محمود الرشید کا کہنا تھا کہ وفاق اور پنجاب دونوں حکومتیں مضبوط ہیں،سارے چور ایک طرف اکھٹے ہوگئے ہیں،ہمارے اراکین پارلیمنٹ میں مکمل اتحاد ہے پنجاب میں صورت حال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے،ممبران اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دیں

صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا ہے کہ ایک وقت پر ایک ہی وزیر اعلیٰ ہو سکتا ہے، دو نہیں۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ہیں، وہی رہیں گے۔ جن کی ٹانگیں کانپنے کی بجائے "کانپیں ٹانگنے” لگ جائیں ان سے کسی کو کیا خطرہ ہو سکتا ہے۔ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا محبوب مشغلہ ہے۔ تاہم عدم اعتماد کے مقابلے میں حکومت کے نمبرز تاحال پورے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن اپنا اپنا کام کر رہی ہیں۔ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق تھا جو اس نے استعمال کیا۔ اس عدم اعتماد کی تحریک کا دفاع کرنا اور اپنے نمبرز پورے رکھنا حکومت کا کام اور ذمہ داری ہے۔ اور حکومت اس ذمہ داری سے بخوبی عہدہ برآء ہو رہی ہے۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پورے کرے گی۔ سبطین خان نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ حوصلہ رکھے اور 2023 تک انتظار کرے۔عدم اعتماد جیسی تحاریک حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ یہ تحریکیں حکومت کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اورآصف زرداری نے خرید و فروخت کے لئے بوریوں کے منہ کھول دئیے ہیں لیکن ان کا ناکام ہونا نوشتہ دیوار ہے، یہ لوٹ مار کے اپنے پیسے سے ممبران کو پیشکش نہیں کر رہے بلکہ اپنے حواریوں کے ذریعے سرمایہ کاری کر رہے ہیں جنہیں حکومت میں آنے کے بعد کرپشن کی کھلی چھوٹ کے ذریعے واپسی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، وزیر اعظم عمران خان ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور ان شا اللہ لوٹ مار ایسوسی ایشن کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے ۔

یک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ شریف برادران ،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کرپشن کاکاروبار کرتے ہیں او رجب بھی ان کے مفادا ت کو ٹھیس پہنچے گی یہ اکٹھے ہو جائیں گے اور ساڑھے تین سال میںقوم نے اس کے کئی ٹریلر دیکھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن سویلین بالا دستی، جمہوریت ،ووٹ کو عزت دو کے نعرے اور دکھ کے ساتھ یہ کہتے نہیں تھکتی تھی کہ یہاںکوئی بھی وزیر اعظم مدت پوری نہیں کر سکا اور آج اپنے مفادات کے لئے ان سب نعروںکو پس پشت ڈال دیا ہے ۔ (ن) اور پیپلز پارٹی والے نورا کشتی لڑتے تھے لیکن پہلی بار ان کے مقابلے میں عمران خان کی صورت میں نڈر اورجراتمند لیڈر آیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جب وزیر اعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور آزاد خارجہ پالیسی کا علم بلند کیا تو اس دن سے سازشوںمیں تیزی آ گئی ہے

قبل ازیں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کا وفد ق لیگ کے رہنما،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،جہانگیر ترین وفد نے پرویز الہٰی کو مائنس ون ایجنڈے سے آگاہ کر دیا ،نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں،عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا،

چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پارٹی رہنماوں سے باہمی مشاورت کرکے ہی تمام فیصلے کریں گے،

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

Leave a reply