fbpx

بزدار کا بغیر پروٹوکول،کیمرہ مین لاہور شہر کا دورہ، کس افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

بزدار کا بغیر پروٹوکول،کیمرہ مین لاہور شہر کا دورہ، کس افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ان ایکشن ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا

وزیراعلی عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور اکیلے ہی بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا وزیر اعلی عثمان بزدار نے”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا وزیراعلی عثمان بزدار سٹاف افسر، سکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے

وزیر اعلی عثمان بزدار شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہم ہوئے ،وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکیا، وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران علی سلطان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کو فوری طور پر سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی

بجٹ قریب آتے ہیں اتحادی جماعت کو بزدار نے کیا یقین دہانی کروا دی؟

حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین نے "پیغام” دے دیا

جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر مشتبہ شخص گرفتار

کیا جہانگیر ترین بازی پلٹنے والے ہیں؟نیب پھر ناکام احتساب کا سورج غروب ، صاحبہ کے بیان نے سسٹم کا پول کھول دیا ،سنیے مبشرلقمان کی زبانی

جہانگیر ترین اور انکے بیٹے کی ایف آئی اے طلبی ،سیکورٹی سخت کر دی گئی

وزیراعظم نے لاہور آ کر جہانگیر ترین کو بھی اہم پیغام دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں – جو افسر عوامی مسائل حل نہیں کر سکتا وہ پنجاب چھوڑدے- اغذی کارروائیاں نہیں چلیں گی – صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- شہر کے دورے کے دوران صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی پر افسوس ہوا۔شہر میں صفائی کی صورتحال کے بارے کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں صفائی کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل کو صاف ستھرا رکھنا ضروری ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.