بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

ڈیرہ غازی خان(ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بڈانی سے)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور انکے بھائیوں پر جعلی سازی کے درج مقدمات کا معاملہ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائی اور رشتہ داروں کی گرفتاری کے لیے اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے چھاپے مارے ہیں

اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ہاؤس ڈیرہ اور تونسہ میں چھاپے مارے ۔اینٹی کرپشن کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان اور تونسہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے گھروں میں ریڈ کئے ،اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان کی خصوصی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے بھائیوں اور رشتہ داروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ۔تاہم ابھی تک کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی،

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ سے عبوری ضمانت کرا رکھی ہے ۔

عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف سرکاری اراضی اپنے نام کروانے پر اینٹی کرپشن میں مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جن میں اُن کے بھائیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر عثمان بزدار کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمات میں سرکاری زمین کو جعلسازی سے اپنے نام منتقل کروانے کی دفعات شامل ہیں جبکہ متن میں لکھا گیا ہے کہ سردار عثمان بزدار نے 900 کنال سرکاری زمین کی الاٹمنٹ کے بارے میں جعلی لیٹر تیار کروایا اور 1986 میں منتقلی ظاہر کر کے زمین ہتھیا لی۔ عثمان بزدار اور بھائیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے تونسہ میں کروڑوں روپے مالیت کی 900 کنال سرکاری زمین جعلی طور پر اپنے نام منتقل کروائی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

سائیں بزدار کا کمال،پہاڑ میں سرکاری خرچ پر 14 ایکڑ رقبے پر زیتون کا باغ لگوا لیا

عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

 

Leave a reply