بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

0
69

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ مصری شاہ میں 13سالہ لڑکی نشاء خان کو ہراساں کرنیوالا ملزم فرحان علی عرف شامو گرفتار کر لیا گیا،

ملزم نے چند روز قبل سکول سے آتے ہوئے سنسان گلی میں طالبہ کو ہراساں کیا تھا،ملزم کی گرفتاری کے لیے سکول کے روٹ پر لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے 113 گھروں کو چیک جبکہ15 سے 30سال کی عمر کے 189 لڑکوں شامل تفتیش کیا گیا،ملزم نے سنسان گلی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے لڑکی کو ہراساں کرنے کا اعتراف کیا تھا،

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ،گھروں سے باہر جانے والی طالبات اور دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کا سڑکوں پر نکلنا محال کر دیا گیا، لاہور کے علاقے مصری شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک اوباش نے سکول سے واپسی پر طالبہ کے ساتھ دست درازی کی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے، طالبہ نے بھاگ کر جان بچائی، مصری شاہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کے مطابق لڑکی کے ساتھ دست درازی کا واقعہ 11 نومبر کا ہے ، سی سی پی او لاہور نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو احکامات جاری کئے تھے کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے

قبل ازیں ڈولفن سکواڈ کا ہراسمنٹ کی کال پر ریپڈ ایکشن،ملزم گرفتار کر لیا گیا،ڈولفن ٹیم کو ایک مقامی کالج کی طرف سے 15کی کال موصول ہوئی تھی کہ اوباش نوجوان چھٹی کے وقت سٹوڈنٹس سے نازیبا حرکات کر رہا ہے ۔ترجمان ڈولفن کے مطابق نوجوان چھٹی کے دوران طالبات میں گھس کر دست درازی کرتا رہا۔ ڈولفن ٹیم نے اوباش ملزم وقار کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے حوالے کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات کے مطابق خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔خواتین یا سکول انتظامیہ کسی بھی ایسے واقعے کی 15پر فوری اطلاع کریں۔

دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کے گھر پارٹی پر پولیس نے چھاپہ مارا، گرین ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیج آرٹسٹ کے گھر سالگرہ کے فنکشن پر ساؤنڈ ایکٹ و دیگر خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ریڈ کیا۔ اسٹیج آرٹسٹ اور اس کی دوست لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں سے دست درازی کی۔

قبل ازیں پنجاب کے علاقے پیرمحل میں اوباش نے 80 سالہ مسیحی خا تون سے زیادتی کی مارنے کی کوشش میں بستر کو آگ لگا دی تھانہ چٹیانہ کے گا ؤں 329گ ب کے مکین نے الزام عائد کیا کہ اوباش عمر عرف گو نگا نے گھر میں مو جود میری بو ڑھی ماں کو جنسی درندگی کا نشا نہ بنا نے کے بعد راز فاش ہو جا نے کے ڈر سے بستر کو بھی آگ لگا دی۔ تا ہم خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔متعلقہ تھا نہ پولیس نے مقد مہ درج کرتے ہو ئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب نے خواتین کو ہراساں کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کر رکھے ہیں جبکہ پنجاب پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سیفٹی ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے ،اس ضمن میں فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ خواتین ایمرجنسی صورتحال میں ایپ میں خصوصی بٹن دبا کر پولیس کی مدد حاصل کر سکیں گی اور اس کے علاوہ فون کال اور میسج کے ذریعے بھی خواتین دیگر معاملوں میں رہنمائی حاصل کر سکتی ہیں ترجمان پنجاب حکومت نے کہا تھا کہ خواتین کا تحفظ اور بہتر رہنمائی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اولین ترجیحات ہیں خواتین سے گزارش ہے اس ایپ کے استعمال سے اپنا اور اپنے پیاروں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

 

Leave a reply