بزدار نے ایک اور وکٹ گرا لی، اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولہت

0
40

بزدار نے ایک اور وکٹ گرا لی، اہم شخصیت کی پی ٹی آئی میں شمولہت

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے خوشاب سے تعلق رکھنے وا لے پی پی 84 سے آزاد امیدوار ملک امجد رضا کی ملاقات ہوئی ہے

ملک امجد رضا نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا ،ملک امجد رضا نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تحریک انصاف میں شمولیت پر ملک امجد رضا کا خیر مقدم کیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔حکومت کی پائیدار پالیسیوں کے باعث معیشت ٹریک پر آ چکی ہے۔اپوزیشن کو پاکستان کی معاشی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔معیشت پر سیاست کرنا اپوزیشن کا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔یہ عناصر نہیں چاہتے کہ عام پاکستانی خوشحال اور صنعت کا پہیہ چلے۔اپوزیشن عناصر کو معیشت کی اے بی سی کا علم نہیں۔کل خراب معیشت کا واویلا کرنے والے آج مضبوط ہوتی معیشت پر بھی شور مچا رہے ہیں، یہ ان کا دوغلا پن ہے۔اپوزیشن کو اب منفی سیاست چھوڑ کر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ہم عوامی خدمت کے لئے آئے ہیں اورعوامی خدمت کرتے رہیں گے۔سازشیں کرنے والے ہر موقع پر ناکام رہے ہیں۔پی ڈی ایم والے تماشہ لگاتے لگاتے خود تماشہ بن چکے ہیں۔مسترد شدہ عناصر کل بھی ناکام تھے، آج بھی ناکام ہے اورآئندہ بھی ناکام رہیں گے۔رونااپوزیشن کا مقدر ہے اوریہ روتے ہی رہیں گے۔پی ڈی ایم والے ملک کا مستقبل تاریک کرنے کے درپے ہیں۔22کروڑ عوام کبھی بھی اس ٹولے کو اپنے روشن مستقبل سے نہیں کھیلنے دیں گے

ملک امجد رضا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات کیے ہیں۔چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply