بزدار سرکار نے کیا 9 دن مین 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار،وزیراعلٰی نے دورے کے دوران کیا بڑا اعلان

0
32

بزدار سرکار نے کیا 9 دن مین 1000 بیڈز کا فیلڈ ہسپتال تیار،وزیراعلٰی نے دورے کے دوران کیا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار حکومت نے ریکارڈ مدت میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال تیار کر لیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل ریکارڈ مدت میں بنائے گئے خصوصی فیلڈ ہسپتال کادورہ کیا اور کورونا کے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،وزیر اعلی عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تشخیصی کاؤنٹر، ریسکیو، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ایمبولینس اور دیگر سہولتوں کا مشاہدہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنایا گیا ہے ،9 روز قبل ایکسپو سنٹر کا دورہ کیا تھا،اللہ تعالی کے کرم اور میری ٹیم کی دن رات کی محنت سے ایک ہزار بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال ریکارڈ مدت میں تیار ہوا ہے –

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 9 روز میں 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کو فنکشنل کرنا انتہائی احسن اقدام ہے – میں محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کے حکام کو شاباش دیتا ہوں – ہسپتال میں تمام ضروری سہولتیں مہیا کی گئی ہیں۔ فیلڈ ہسپتال میں تین وقت کے کھانے کا انتظام بھی ہے۔ اس فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کا بہترین حل گھرو ں میں رہنا ہے -دیگر ہسپتالوں پر بھی پوری توجہ دے رہے ہیں -کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے پنجاب میں نئی 8 لیب بنائیں گے -تشخیصی لیبز کے لئے 62 کروڑ روپے کے فنڈ ز جاری کر دیئے ہیں -8تشخیصی لیبز کے قیام سے کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ کی سہولت میں اضافہ ہو گا-کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے پر رائے ونڈکو قرنطینہ کیا گیا ہے –

عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کو ریلیف دینے کے لئے چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے -زکوۃکے مستحق ایک لاکھ 70 ہزار خاندانوں کی امداد کے لئے87 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں -وزیر اعلی انصاف امداد پروگرام کے تحت ان افراد کو کل تک مالی امداد پہنچ جائے گی -پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار مالی امداد فراہم کرنے کا انتہائی شفاف اور تیز ترین طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے -چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے لئے 10 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -25 لاکھ مستحق خاندانوں کو 4 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی-وزیر اعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کا تمام نظام آن لائن ہے –

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آج سے درخواست دینے والوں کے کوائف کی تصدیق کی جائے گی اور لاکھوں لوگوں کو تصدیق کے بعد یہ امداد فوری طور پر دی جائے گی- درخواست گزاروں کو کسی دفتر میں نہیں آنا پڑے گا -آن لائن صرف نام، شناختی کارڈ نمبر اور موبائل فون نمبر کی معلومات لی جائیں گی -مالی امداد کی ادائیگی بھی آن لائن ہی ہو گی اوردرخواست گزار شکایات بھی آن لائن درج کرا سکیں گے-

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں -پنجاب میں کورونا وائر س سے متاثرہ مریضوں کی زیادہ تعداد زائرین اور ٹریول ہسٹری رکھنے والوں کی ہے 33 لوکل ٹرانسمیشن کے مریض ہیں -36 اضلاع میں صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں -صوبائی وزراء اپنے اضلاع میں کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات کی نگرانی کر رہے ہیں -صوبائی وزراء چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کو بھی مانیٹرکریں گے -صوبائی وزراء اپنے تفویض کردہ اضلاع میں گندم خریداری مہم کی بھی نگرانی کریں گے –

اس موقع ہر کمشنر لاہورڈویژن نے فیلڈ ہسپتال کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی، بریفنگ مین وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کی سکریننگ کی سہولت بھی رکھی گئی ہے -تشخیصی کاؤنٹر بھی بنایا گیا ہے -فیلڈہسپتال میں کوروناریسکیو، کمانڈاینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے –

اس موقع پر
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،اراکین پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ،عظمی کاردار،سعدیہ سہیل،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن،کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی ریسکیو1122اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply