بزدار کے پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدار کے پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

پنجاب کے شہر پسرور کے تھانہ صدر کے گاؤں گنجیانوالی میں 2 بچوں سے بدفعلی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد دونوں بچوں کی حالت غیر ہو گئی، بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،

اطلاعات کے مطابق زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 10سے12سال ہیں، ملزمان کے نام عطا اور سمیر مسیح بتائے گئے ہیں، پولیس نے واقعہ کے بعد 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

واضح رہے کہ گوجرانوالہ کےسیٹلائیٹ ٹاوَن میں 6سالہ بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے،پولیس کے مطابق 6سالہ فیضان کو مدرسہ میں سجاول نے زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، ملزم فرارہونے میں کامیاب ہو گیا،

واضح رہے کہ گزشتہ برس ماہ نومبر میں بھی گوجرانوالہ میں کمسن بچے سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا ،گوجرانوالہ پولیس نے کوٹ محمد شفیع کی آٹھ سالہ مریم کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے55 سالہ شقی القلب ملزم عبدالغنی کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا اور ملزم کی نشاندہی پر بچی کی لاش بھی برآمد کر لی

زینب الرٹ بل، بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ختم، اب کونسی سزا ملے گی؟

Comments are closed.