ضمنی انتحابات پر جمعیت علماء اسلام کا شدید رد عمل سامنے آگیا

0
38

ضمنی انتخابات پر جمعیت علماء اسلام نے رد عمل، ‏‎چند حلقوں کے ضمنی انتخابات نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردئے ۔

مرکزی ترجمان اسلم غوری کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں نتائج روک کر اپنے مرضی کے نتائج کا اعلان کیا گیا ۔ڈسکہ میں الیکشن کمیشن کے عملے کی گمشدگی قوم کے ساتھ بڑا مذاق ہے ۔

ضمنی انتخابات نے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے جے یو آئی کے موقف کو درست ثابت کر دیا، لانگ مارچ میں قوم کو اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے نکلنا ہوگا ۔‏‎ضمنی انتخابات ٹیسٹ کیس تھے ،الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ۔

‏‎عوام کو اپنے ووٹ کے تحفظ کے لئے خود ہی میدان میں آنا ہوگا ۔ سینٹ انتخابات میں اوپن بلٹنگ کے لئے صدارتی آرڈیننس ،سپریم کورٹ کے چکر لگانے والے اس اوپن دھاندلی پر کیوں خاموش ہیں
‏‎الیکشن کمیشن قومی ادارہ ہے ۔اسے اپنے تقاضے پورے کرنے چاہئے ۔

‏‎

Leave a reply