ضمنی انتخابات: عمران خان نے 9 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

0
20

عمران خان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بیک وقت 9 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اغذات نامزدگی جمع کرا کر تاریخ رقم کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے 9 اپریل کو خاتمے کے بعد عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفیٰ دیدیا تھا، موجودہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے 2 مخصوص نشستوں سمیت 11 اراکین کے استعفے منظور کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 ستمبر کو 9 حلقوں پر ضمنی انتخاب کا اعلان کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے تمام 9 حلقوں پر خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان نے تمام 9 حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے ہیں، یہ ملک تاریخ میں پہلی بار ہے کہ ایک امیدوار بیک وقت 9 حلقوں سے انتخاب لڑے گا۔

عمران خان نے جن حلقوں سے الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں ان میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے 2018ء کے عام انتخابات میں بھی بیک وقت 5 حلقوں سے الیکشن جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

Leave a reply