کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک کرعمران خان نےمعیشت پرایک کاری ضرب لگائی ہے:بلاول بھٹو

0
33

کراچی :کراچی کی صنعتوں کوسوئی گیس کی فراہمی روک کرعمران خان نےمعیشت پرایک کاری ضرب لگائی ہے:،اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کی صنعتوں کے لئے سوئی گیس کی فراہمی منقطع کرنے کے عمل پر تشویش کا اظہارکیا ہے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کی صنعتوں کو سوئی گیس کی فراہمی روک کر عمران خان نے ملکی معیشت پر ایک اور کاری ضرب لگائی ہے،

ان کا کہن تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ پورے ملک میں صرف کراچی کے صنعت کاروں کے لئے گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے،

بلاول بھٹونے کہا کہ سندھ کی تمام 14 گیس فیلڈز میں بحالی کا کام ایک ساتھ شروع کرنے کے مبینہ دعوے کے بعد کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کراچی کی صنعتوں کے لئے گیس کی فراہمی بند کرکے نہ صرف ملکی برآمدات بلکہ صنعت کاروں کی ساکھ کو بھی داؤ پر لگادیا

انہوں نے کہاکہ آئینی طور پر سوئی گیس پیدا کرنے والے بلوچستان اور سندھ کا پہلا حق ہے کہ وہاں سب سے پہلے گیس فراہم کی جائے،

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک جانب عمران خان کی ہدایت پر سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی روک دی اور دوسری جانب ادارے سے ملازمین کو بغیر وجہ اور نوٹس نکالا جارہا ہے،

بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ عمران خان منظم طریقے سے پاکستانی معیشت اور ریاستی اداروں کو تباہ کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں

Leave a reply