بائیکاٹ کسی چیز کا حل نہیں،نقصان کا سب کو پتہ،چودھری پرویز الہیٰ کا اپوزیشن کو اہم مشورہ

0
30

بائیکاٹ کسی چیز کا حل نہیں،نقصان کا سب کو پتہ،چودھری پرویز الہیٰ کا اپوزیشن کو اہم مشورہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے رہنما، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ میں نے چالیس سال میں بہت سی حکومتیں آتی جاتی دیکھی ہیں

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے آپ نے کبھی شہباز شریف کی طرح ڈھول نہیں مارا ،شہباز شریف کے دس سال میں کوئی ایسا پروجیکٹ نظر نہیں آیا جس میں جان ہو ہسپتالوں کے مسائل پچھلے دس سالوں میں حل ہوجانے چاہیے تھے کاش شہباز شریف صحافیوں کے لئے کوئی کام کرجاتے میں بھی یاد رکھتا اس ماہ نئی اسمبلی مکمل ہوجائے گی

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان سے نئی اسمبلی کا افتتاح مارچ میں کروائے گے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں اپوزیشن اور حکومت سب کو سہولتیں ملے گی اپوزیشن اور حکومت کا ساتھ حکومتوں کو بنانا چاہیے اگر ہم اپنی انا کے دائرے سے باہر نہیں نکلتے تو نقصان ہوتا ہے سیاست میں جتنا جھک کر چلے گے تو کامیابی حاصل کریں گے اپوزیشن کا کوئی نقصان نہیں ہوتا وہ حاصل کرتے ہیں اپوزیشن کو بہت سارے معاملات میں نظر ثانی کرکے سینٹ میں حصہ لے رہے ہیں اچھی بات ہے اپوزیشن کو سینٹ میں حصہ لینا بھی چاہیے اگر نیک نیتی سے کام کرے تو عوامی اور سیاسی مسائل حل ہوجاتے ہیں سب کو پارلیمینٹ کا راستہ ہی اختیار کرنا چاہیے اپوزیشن اور حکومت کے ساتھ چلنے سے بھی چیزیں بہتر ہوجاتی ہیں

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں سب کو اس میں حصہ لینا چاہیے بائیکاٹ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا انیس سو پچاسی میں میں نے الیکشن لڑا تھا پیپلز پارٹی نے بائیکاٹ کیا تھا پیپلز پارٹی کو بائیکاٹ کا بڑا نقصان ہوا تھا ضروری نہیں ہمیشہ جیت ہو سسٹم سے کبھی باہر نہیں ہونا چاہیے کئی مرتبہ مختلف پارٹیوں کے پانچ پانچ دس دس لوگ اسمبلی میں آتے رہے ہیں سسٹم کے اندر رہ کر آپ اچیو کرسکتے ہیں کامیابی حاصل کرکے بھی جھک کرچلنا چاہیے یہ علیحدہ بات ہے تین تین مرتبہ حکومت میں آنے کے بعد بھی دھکے کھارہے ہیں

چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی سیاسی جماعت ہو اس کو پارلیمنٹ اور سسٹم کا حصہ رہنا چاہیے ، وزیر اعلی سے صحافیوں کے حوالے سے بھی بات کروں گا شو آف ہینڈ پر حکومت عدالت میں گئی ہے عدالت پر چھوڑ دیں جو بھی وہ فیصلہ کرے اتحاد اسی لئے بنایا جاتا ہے کہ اتحاد کا فائدہ ہوسپریم کورٹ نے خواہشات پر فیصلہ نہیں کرنا جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس کے ساتھ ہوں پہلے یہ دیکھا جائے جو ویڈیو سامنے آئی ہے اس کا جائزہ لیا جائے اس پر چار سو بیس کا پرچہ بھی ہوتا ہے مولانا فضل الرحمان کے بیان کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا بیان آگیا ہے

Leave a reply