fbpx

​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا

​اسلام آباد ایئرپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم منی لانڈرنگ میں سہولت کار نکلا-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائیر پورٹ ( سی اے اے ) کے فائر اسسٹنٹ سے 1کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی برآمد شدہ کرنسی میں 70ہزار یورو، 56ہزار500 سعودی ریال اور 8ہزار یو اے ای درہم شامل ہیں گل نواز عباسی نے دبئی جانے والے دو مسافروں کا ریپڈ پی سی آرکروایا سی اے اے اہلکار کو انٹرنیشنل ایرائیول سے ڈیپارچر، جاتے ہوئے اے ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کیا-

سندھ کا بلدیاتی قانون:مصطفیٰ کمال کا 30 جنوری کو فوارہ چوک پر دھرنے کا اعلان

سی اے اے اہلکار دبئی جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی پہنچانا چاہتا تھا ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گل نواز عباسی سی اے اے کا کنٹریکٹ ملازم ہے جسے معطل کردیا ہے-

دوسری جانب ا ے ایس ایف نے سی اے اے کے اہلکار کی نشاندہی پر دبئی جانے والے دو مسافروں کو بھی آف لوڈ کردیا سی اے اے اہلکار دبئی جانے والوں دونوں مسافروں کو منی لانڈرنگ میں بطور سہولت کار مدد دے رہا تھا

چین میں پاکستان کے نوادرات کی نمائش

ایئرپورٹ حکام کے مطابق اے ایس ایف نے سی اے اے اہلکار اور دو مسافروں سمیت تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا-

مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ، گھی سمیت 17 اشیائے ضروریہ مہنگی