سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ای کچہری،مسائل میرٹ پر حل کئے جائیں گے، جمال ارشد

0
63

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے 23ویں ای کچہری کا انعقاد کیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سی اے اے، اے وی ایم جمال ارشد نے ای کچہری کی صدارت کی اور ملک میں پی سی اے اے ہوائی اڈوں سے متعلق سوالات کے جواب دیے۔ ایڈیشنل ڈی جی کی معاونت کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (ریگولیٹری)، ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ اینڈ اکنامک ریگولیشنز، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر کمرشل اینڈ اسٹیٹ، ڈائریکٹر پرسنل لائسنسنگ اور سینئر ایڈل ایڈیشنل ڈائریکٹر ائیر پورٹ سروسز نے کی۔

آن لائن ای کچہری کے دوران تقریباً 120 سوالات/مسائل موصول ہوئے جن میں امیگریشن اور دیگر حکام کی جانب سے ملائیشیا اور تھائی لینڈ جانے والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے سے متعلق سوالات، اسلام آباد میں اے ٹی پی ایل (پائلٹس)/ ایف او او اور لائسنسنگ امتحانات کی بحالی، ملکی ائرپورٹس پر ای گیٹس سسٹم کا نفاذ، پرفیوم، چاکلیٹ وغیرہ پر کسٹم پابندیوں کے بارے میں سوالات کئے گئے.

کچہری کے دوران مختلف ممالک سے پاکستان آنے والوں کے سفر کے دوران مسائل، برٹش ایئرویز کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی، ملکی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر مشترکہ سرچ کاؤنٹرز پر مسافروں کو ہراساں کرنے سے متعلق شکایات بھی کی گئیں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرائیویٹ پورٹرز کے مسائل، غیر ویکسین شدہ مسافروں کا اندرون ملک سفر، ملک سے باہر اور واپس آنے والے مسافروں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ، سعودی ایئر لائن کے حوالے سے گمشدہ سامان کی شکایات اور داعوں سے متعلق سوالات، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر پارکنگ کے مسائل ، ڈی آئی خان ایئرپورٹ پر ریفیولنگ کی سہولت میں توسیع، آن لائن فلائٹ انکوائری کے مسائل، ملتان اور کوئٹہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رینٹ اے کار کی خدمات کے لیے رعایتی ریٹینڈرنگ کے مسائل سے متعلق سوالاے بھی کئے گئے.

کچہری کے دوران مختلف ہوائی اڈوں پر بیت الخلاء اور دیگر علاقوں کی صفائی کے مسائل، مختلف PCAA کنٹریکٹرز کے لیے کام کرنے والے ملازمین سے متعلق کم از کم اجرت کے مسائل، CAA ملازمین اور بھرتی سے متعلق سوالات شامل تھے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی سی اے اے نے موقع پر ہی زیادہ تر سوالات کے جوابات دیئے اور متعلقہ حلقوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبہ سے متعلق مسائل کو میرٹ کی بنیاد پر جلد از جلد حل کریں۔

عوام نے ای کچہری کے ذریعے اپنی شکایات دور کرنے کے لیے PCAA کے اقدام کو سراہا جسے PCAA کے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر کیا گیا۔

Leave a reply