سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے،ملازم کی درخواست

0
24
islamabad airport

سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے،ملازم کی درخواست

سول ایوی ایشن نے ملازمین کی اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس بند کردی

پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر سی اے اے کے ملازم نے ڈی جی کے نام درخواست لکھ دی ،درخواست گزار نے لکھا کہ سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے کے ملازم راجہ آصف اقبال نے درخواست میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سول ایوی ایشن نے ٹرانسپورٹ بند کر دی، اس لئے گدھا گاڑی پارکنگ تک لانے کی اجازت دی جائے،فدوی پبلک ٹرانسپورٹ افورٹ نہیں کر سکتا

درخواست کے بعد ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازمین کو فیول الاؤنس دیتا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے، جن ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور جہاں سہولت ہے ان روٹس پر ٹرانسپورٹ بند کردی ہے،

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب بھی پٹرول مہنگا کر دیا، پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایہ جات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

جعلی ڈگری کیس: ایف آئی اے نے حتمی انکوائری کے بعد 25 پائلٹوں کے خلاف مقدمات درج

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

Leave a reply