مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ،سی اے اے نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا

0
31

سندھ میں مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہوگیا،صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی-

باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، میرپور خاص، بدین، عمر کوٹ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی –

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بھی آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے شہر میں 8 اگست تک ہلکی اور درمیانی جبکہ 10 سے 15 اگست کے دوران تیز بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اگست تک کشمیر، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے-

کراچی سےاندرون ملک جانےوالی ٹرینوں کے اوقات کارتبدیل:مزیدبارشوں کی خبربھی آگئی

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کراچی پر ایک نہیں دو سسٹم مزید بارشیں لا رہے ہیں جس کے تحت ہفتے کو شروع ہونے والا نیا سلسلہ 9 اگست تک کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارشوں کا باعث بنے گا ، پھر 11 سے 15 اگست تک دوبارہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

دوسری جانب لاہور کےمختلف علاقوں میں بارش ہوئی میسن روڈ،لارنس روڈ اور وارث روڈ کےاطراف میں بوندا باندی ہوئی ادھر پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے آج سے مشرقی بلوچستان میں سیلابی صورتِ حال کی وارننگ جاری کردی ہے ۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ائیرپورٹ پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

سی اے اے حکام کے مطابق ممکنہ بارشوں سے پیداصورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں جبکہ بین الاقوامی اور ملکی سیٹلائٹ ایریا کے عقب میں بارش کے پانی کا بہاؤ ممکن بنایا جائے رن ویز کے اطراف ہر قسم کے گڑھوں کو بھرنے کا کام فوری مکمل کیا جائے۔

مون سون کا نیا اسپیل: گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم ایز کی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی اور ہدایت کی کہ کمیٹی آج ہی اپنا اجلاس منعقد کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کمیٹی وفاقی اور صوبائی اداروں میں کو آرڈی نیشن بہتر کرنے کی تجاویز دےشہباز شریف نے وزراتِ خزانہ کو فوری 5 ارب روپے این ڈی ایم اے کو جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ سیلاب متاثرین کی ریسکیو، ریلیف اور بحالی ایک قومی فریضہ ہے، ہمیں اپنے جماعتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی مدد کرنی ہے، ہم سیاست بعد میں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی اُن لوگوں کی مشکلات کا مداوا کرنے کا وقت ہے جو سخت مشکل میں ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں میں اتحاد اور قومی یگانگت کی بات کی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے ہیں اور خود نقصانات کا جائزہ لیا ہے۔

پنجاب سےسیلابی پانی کے ریلےسندھ کےبیراجوں کی جانب بڑھنےلگے

Leave a reply