سول ایوی ایشن کو تباہی سے بچانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/11/CAA-1.jpg)
سول ایوی ایشن کو تباہی سے بچانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ایوی ایشن کو تباہی سے بچانے کیلئے کیپٹن محمد عاصم نواز کی طرف سے سی اے اے اور وزارت ہوابازی کے خلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن نمبر 3405/2020 کی آج 13 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس فیاض احمد جندران کی عدالت میں سماعت ہو ئی
درخواست گزار کا موقف ھے کہ پچھلے تین سال سے سی اے اے پاکستان بغیر کوالیفائیڈ ڈی جی کے چلائی جا رہی ھے. جسکی وجہ سے سول ایوی ایشن کے تمام ڈایریکٹریٹ غر فعال ھیں اور کرپش زوروں پر ھے جس پر کیی انکوائریاں ھو رہی ہیں جس کی وجہ پاکستانی ایوی ایشن مزید تباہ ھوتی جا رھی ھےاور اس سے منسلک تمام لوگ سخت پریشان ہیں.
اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر بحث کے دوران یہ بھی زیر بحث آیاکہ سی اے اے پاکستان لائسنس برانچ کے تمام اور فلائٹ سٹینڈرڈ کے کچھ اہلکار اپنے عہدوں کی اہلیت پر پورے نہیں اترتے جس کی وجہ سے ہمارا ھوابازی کا معیار بری طرح متاثر ھو رہا ھے. اور یہی ھوائی حادثات کی اصل وجہ ھے. اور سی اے اے کےگرتے معیار، بدعنوانیوں اور بے ضابطگیوں کی وجہ سے ہمارا نقصان ہورہا ہے.
اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی سی اے اے کا عہدہ گزشتہ تین سالوں سے خالی ہے. درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا گیا کہ قومی اسمبلی میں بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کے حوالے سے بات کی گئی. عدالت کی توجہ پائلٹوں کے لائسنس کے اجرا کی طرف دلواتے ھوے درخواست گزار نے کہاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے بہت زیادہ غلطیاں سرزد ہوئیں ہیں. جس کی وجہ سے ICAO انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے بھی CAA کو ایک خط کے زریعے بتا دیا ھے کی ان بےضابظگیوں کو اگر ٹھیک نہ کیا گیا تو پاکستان پر مزید پابندیاں لگ سکتی ہیں جس کیوجہ سے ھماری معیشت پر بہت برے اثرات پڑیں گے.عدالت نے اس پیٹیشن پر فیصلہ محفوظ کر لیا ھے اور جلد ھی فیصلہ متوقع ہے