وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں اضافہ، ارکان کی تعداد 48 ہوگئی

اسلام آباد: چینی بحران رپورٹ کے بعد ہٹائے جانے والے شہزاد ارباب وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرراطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کا حجم بڑھ گیا اور ارکان کی کل تعداد 48 تک پہنچ گئی۔

کابینہ میں شامل وفاقی وزراء کی تعداد 25 ہوگئی ہے جبکہ 4 وزیرِ مملکت اور مشیروں کی تعداد 5 ہے۔2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور ارباب شہزاد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے جبکہ ارباب شہزاد کو آج معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔

شہزاد ارباب کی شمولیت کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ میں شامل 19 ارکان غیرمنتخب ہیں جن میں وزیراعظم کے 5 مشیر اور 14 معاون خصوصی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.