ٹھٹھہ : پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری میں ملوث ملزمان گرفتار

ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ برسٹ تین ایکٹو کریمنلز گرفتار ،1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی آفس ٹھٹھہ میں ڈی ایس پی جھرک قادر خاصخیلی ایس ایچ او جھرک نیک محمد کھوسو حسین نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ بمعہ اسٹاف کے ساتھ ٹیکنیکل سسٹم کی مدد سے پالاری ولیج ٹرائیکون بوسٹن ونڈ پاور پراجیکٹ جھمپیر کے قریب کامیاب کارروائی کرکے ضلع ٹھٹھہ میں تھانہ جھمپیر، مکلی اور پولیس پوسٹ جنگشاہی کی حدود میں ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں ملوث 3 کریمنلز جاوید ولد باکر پالاری، مور ولد دریا خان عرف درو پالاری اور نادر خشال پالاری کو گرفتار کرلیاہے، انہوں نے کہا کے ابتداعی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے کیش اور جرائم میں استعمال کی گئی ایک چوری شدہ کورولا کار برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ گرفتار ملزماں نے ضلع ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں کیبل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار کریمنلز کے خلاف تھانہ جھمپیر اور مکلی میں الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔ مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں-
ٹھٹھہ:پولیس کی کامیاب کارروائی، ونڈ پاور پراجیکٹس کیبل چوری کے مقدمات میں مطلوب گینگ برسٹ تین ایکٹو کریمنلز گرفتار ،1 کورولا کار اور 15 لاکھ کیش برآمد@DMCSindhPolice @BaaghiTV @MumtaazAwan pic.twitter.com/dGrKvIr0PG
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) March 18, 2023