مزید دیکھیں

مقبول

آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: آئندہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات.تحریر:ملک سلمان

تمام قومی اور بین الاقوامی رپورٹوں کے مطابق...

صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل...

عمران خان کی کال ناکام، اوورسیزپاکستانیوں کی جنوری میں 3 ارب ڈالر کی ترسیلات

سال 2025 کے پہلے ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں ورکرز ترسیلات 3 ارب ڈالر رہیں۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں 25 فیصد زیادہ رقوم بھیجی ہیں۔ رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات 20.8 ارب ڈالر رہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے سات مہینوں کی ورکرز ترسیلات مالی سال 2024 کے سات مہینوں سے 31.7 فیصد زائد رہیں، مالی سال 2420 کے ابتدائی سات مہینوں میں 15.8 ارب ڈالر کی ترسیلات پاکستان بھیجی گئی تھیں۔

جاری تفصیلات کے مطابق جنوری 2025 میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 72.83 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے جنوری 2025 میں 62.17 کروڑ ڈالر بھیجے ہیں، برطانیہ سے 44.36 کروڑ اور امریکا سے 29.85 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجےگئے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے دسمبر 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ احتجاجاً ترسیلات زر ملک میں نہ بھیجیں۔

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی