کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے،2 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز شمالی کیلیفورنیا میں 2 طیاروں کے آپس میں ٹکرا نے کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےیہ واقعہ واٹسن ویل شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو طیاروں نے مقامی ہوائی اڈے پر اترنے کی کوشش کی۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ:پائلٹ بھی جانبحق
مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیاروں کو حادثہ رن وے کے قریب ہی پیش آیا، ہوائی اڈے پر طیاروں کی اڑان بھرنے اور لینڈنگ کے حوالے سے براہ راست رابطہ کرنے کیلئے کنٹرول ٹاور موجود نہیں ہے۔
انتظامیہ نے بتایا کہ دو انجن والے طیارے سیسنا 340 میں دو پائلٹ سوار تھے جب کہ سنگل انجن والے سیسنا 152 میں ایک پائلٹ سوار تھا فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
فن لینڈ کی وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر وائرل ڈانس ویڈیو پر شدید تنقید
قبل ازیں سعودی عرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا سعودی عرب میں ایوی ایشن انویسٹی گیشن بیورو (اے آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ فلمبان نے بتایا تھا کہ چھوٹا اسپورٹس طیارہ ریاض کے الثمامہ ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔
ابتدائی معلومات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ طیارہ صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب الثمامہ ایئرپورٹ سے اڑا تھا اورتربیتی پرواز پرتھا۔ پرواز کے پانچ منٹ بعد طیارے کے پائلٹ نے امداد کی اپیل کا سگنل بھیجا تاہم رابطہ منقطع ہوگیا تھا فوری طور پر ایئر اکیڈمی کی جانب سے متاثرہ طیارے کی تلاش کے لیے کارروائی کی گئی۔