fbpx

لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیں گے توپھراصل مقصد حل ہوگا:پی ڈی ایم اجلاس میں تجاویز

اسلام آباد:لانگ مارچ کو مہنگائی مارچ کا نام دیں گے توپھراصل مقصد حل ہوگا:پی ڈی ایم اجلاس میں تجاویز،اطلاعات کے مطابق آج اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کے اہم اجلاس میں عوام کوحکومت کے خلاف کھڑا کرنے کے لیے ایک نئی تجویزسامنے آئی ہے ،

اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ عوام اپنے کاروبارمیں مصروف ہیں اوروہ اپوزیشن کے ساتھ مل کرحکومت کے خلاف احتجاج کومناسب نہیں سمجھتے اس لیے پہلے ایسے ایشوزپران کو لایا جائے جوحقیقی ہیں ،مثلاّ مہنگائی وغیرہ

اس تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جب تک عوام کو مہنگائی والےایشوپربرین واش نہ کیا جائے گا اپوزیشن اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکتی

یہ مہنگائی مارچ مارچ کے مہینے کے آخری ہفتے یا اپریل کے شروع میں‌کیا جانے کا امکان ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.