کیمپ میں سیاہ کپڑوں میں لوگ آ کرہراساں کرتے ہیں،وکیل ایمان مزاری کے عدالت میں دلائل

0
41

ایمان مزاری اور بلوچ طلبا کے خلاف درج مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سیکریٹری انسانی حقوق سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر بنتی تھی؟ سیکرٹری انسانی حقوق نے کہا کہ ہماری وزارت نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ مانگی تھی،جمعہ کو رپورٹ جمع کرائی جانی تھی لیکن ابھی تک جمع نہیں ہو سکی، ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ایمان مزاری سے استفسارکیا کہ یہ کیمپ کب سے لگا ہوا ہے؟ وکیل ایمان مزاری نے جواب دیا کہ کیمپ یکم مارچ سے لگا ہوا ہے، طلبا سے ملا ہوں وہ کہتے ہیں سیاہ کپڑوں میں لوگ آ کر ہراساں کرتے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت میں سے کوئی بھی احتجاجی کیمپ میں نہیں گیا،یہ وفاق ہے، وفاقی حکومت کو تو زیادہ توجہ دینی چاہیے،وفاقی حکومت کے سب سے اوپر کے لوگوں کو احتجاجی کیمپ میں جانا چاہیے تھا،صدر پاکستان 2014 میں اس عدالت میں درخواست گزار تھے، اور عدالت نے ریلیف دیا تھا، اب اس حکومت کے دور میں بلوچ طلبا کو اس طرح احتجاج کرنا پڑ رہا ہے بلوچستان کے طلبا اتنے عرصے سے بیٹھے ہیں انکی بات کوئی نہیں سن رہا، وفاقی حکومت کو تو بلوچستان کے طلباکو فورم فراہم کرنا چاہیے،

چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ ہم اب اس معاملے کو پوری طرح سے دیکھیں گے،عدالت نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے لیے تو ہمیں ذرا آگے بڑھ کر کچھ کرنا چاہیے،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ یہ بہت حساس معاملہ ہے میں اس پر مشاورت کرتا ہوں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ٹریننگ کی ضرورت ہے ہو سکتا ہے انکی ٹریننگ ہی نہ ہو، وزیراعظم یا وزرا کو ان طلبا کے پاس جانا چاہیے تھا،ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹھہری ہوئی ہے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہو سکتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیا کیا ہے کوئی بم پھوڑا ہے؟ بلوچ طلبا کو سننا بہت ضروری ہے، یہ عدالت اُنکی آواز دبانے کی اجازت نہیں دے گی، بلوچ طلبا کے احتجاج پر درج مقدمہ اخراج کی درخواست پر سماعت 21 مارچ تک ملتوی

اٹارنی جنرل بیرسٹر خلاف جاوید نے بلوچ طالب علموں اور ایڈوکیٹ ایمان مزاری سمیت تمام سماجی کارکنوں کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے کی یقین دہانی کر دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت بلوچ طالب علموں کی لسانی پروفائلنگ اور انکی آواز دبانے کی اجازت نہیں دے گی

قبل ازیں وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی کی جانب سے اندارج مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی فورا فراہم کرنے اور اس کا آپریشن معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے .ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر سیل کرنا اور کاپی فراہم نا کرنا قانون کی خلاف ورزی قرار دیا جائے ، ایف آئی آر کی کاپی اور وقوعہ کا تمام ریکارڈ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے، پریس کلب کے باہر پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا پھر مقدمہ درج کیا، پولیس ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے سے بھی انکاری ہے اور گرفتاری کا خدشہ ہے،معلوم ہوا کہ پولیس نے مقدمہ درج کیا،میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہی معلوم ہوا کہ ایف آئی آر میں بغاوت کی دفعات شامل ہیں،عدالت میں دائر درخواست میں سیکریٹری داخلہ ، آئی جی اسلام آباد ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار فریق ہیں جرنلسٹس ڈیفنس کمیٹی کے وکلا عثمان وڑائچ،بابر حیات سمور،آفتاب عالم و دیگر نے درخواست دائر کی

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

لاہور،سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

ایمانداری کے ساتھ خدمت کی،فحش ویڈیو وائرل ہونے کے بعد زبیر عمر کا ردعمل آ گیا

عدالت نے ایمان مزاری کو گرفتار کرنے سے روک دیا،سیکرٹری داخلہ،آئی جی طلب

Leave a reply