fbpx

ہے کوئی جومیری مدد کرسکے:ایک بچی کی درخواست:ایف آئی اے کا امتحان

لاہور:ہے کوئی جومیری مدد کرسکے:ایک بچی کی درخواست:ایف آئی اے کا امتحان،اطلاعات کے مطابق جازکیش کے بعد ایزی پیسے کے نام پرجس طرح اس ملک کے باسیوں سے دھوکے اورفراڈ ہورہے ہیں اس پرآوازبلند ہونے کے باوجود ادارے حرکت میں‌ نہ آئیں‌توپھریہ اس ملک کے باسیوں کی بدقسمتی ہوسکتی ہے

ایسے ہی ایک واقعہ کے بارے میں مزید آگاہ کرتا ہوں جواب سوشل میڈیا پروائرل ہوا ہے لیکن کسی کوپرواہ تک نہیں‌

کنزہ صدیق نامی بچی اپنا واقعہ کچھ اس طرح بیان کرتی ہیں‌ مجھے ایک کال آئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ایزی پیسہ کی ہلپ لائن سے بات کررہے ہیں اور آپکے اکاؤنٹ کی تصدیق کے لیے جانکاری چاہیے ورنہ آپکا اکاؤنٹ 5 سال کے لیے منجمد ہو جائے گا میں نے کہا میں ایسے کوئی جانکاری نہیں دے سکتی جب تک مجھے ایزی پیسہ کے آفیشل نمبر سے میسج نہیں آجاتا

کنزہ صدیق بتاتی ہیں کہ انہوں نے کہا میم آپ پریشان نہ ہوں ہم آپکو ابھی میسج کرتے ہیں اسی لمحے میں 3737 سے میسج آتا ہے اور میرے OTP شو ہوجاتے ہیں اس کے بعد انہوں نے میرے آئی کارڈ کی تفصیل بتائی میرا پتہ میرے آئی ڈی کارڈ پہ لکھی ہوئی ڈیٹ آف برتھ اور اکاونٹ میں کتنے پیسے ہین یہ سب۔۔۔

مجھے لگا واقعی ہی کمپنی ہے جو اتنی معلومات دے رہی ہے اس کے بعد انہوں اولڈ او ٹی پی پوچھا جب میں انکو بتایا تو 22000 کی رقم غائب۔۔۔ آپ میرا ساتھ دیں پلیز آواز اٹھائیں۔۔۔ ایسے کیسے میری ساری انفارمیشن لیک ہوئی ۔۔کمپنی کو دی ہوئی معلومات کیسے تھرڈ پارٹی تک پہنچی