fbpx

کینیڈا دہشت گردی کے واقعہ پر وزیر خارجہ نے دنیا کو دبنگ پیغام دے دیا

کینیڈا دہشت گردی کے واقعہ پر وزیر خارجہ نے دنیا کو دبنگ پیغام دے دیا

باغی ٹی وی : وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کینیڈا دہشت گردی کے واقعہ کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈمیں مسجدمیں حملہ ہواتھا،برطانیہ میں بھی نہتےلوگوں پرچھریوں سےحملہ کیاگیا،فرانس میں جوکچھ ہواوہ کسی سےپوشیدہ نہیں.مغربی دنیاکواسلاموفوبیاکامسئلہ حل کرناہوگا.اسلاموفوبیاکامسئلہ حل نہ ہواتومعاشرےتقسیم ہوسکتےہیں،

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہااسلاموفوبیاکیخلاف مسلم امہ کویکجاکرناہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پروزرائےخارجہ اجلاس میں قراردادپیش کی،کینیڈامیں ہونےوالاواقعہ دردناک ہے،

کینیڈامیں قونصل جنرل نےپاکستانی فیملی سےرابطہ کیا،کینیڈین پولیس کی تحقیقاتی رپورٹ کاانتظارکرناچاہیے،متاثرہ خاندان کاقصورمسلمان ہوناتھا،کینیڈین وزیراعظم نےواضح موقف اپنایاجوحوصلہ افزاہے،

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیراعظم نےکہاایسےواقعات کاتدارک کرناہوگا.کینیڈین وزیراعظم کاوہی موقف ہےجوپاکستان کاہے،

واضح رہے کہ کینیڈا کے جنوبی صوبہ اونٹاریو میں ایک شخص نے پک اپ ٹرک ایک پاکستانی مسلمان خاندان پر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ‘سوچا سمجھا’ حملہ قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ 20 سالہ ملزم، جس نے ‘زرہ’ کی طرح کی کوئی چیز پہنی ہوئی تھی، حملے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا اور جسے بعد ازاں جائے وقوع سے 7 کلومیٹر دور اونٹاریو کے شہر لندن کے ایک مال سے گرفتار کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.