کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ امداد کا اعلان

پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے، کینیڈا کے وزیر ہرجیت سجن نے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے-
باغی ٹی وی : کینیڈین وزیر برائے ترقی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد دی جانے والی امداد بڑھانے کا اعلان کیا ہے ہرجیت سجن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید 2 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔
فرانسیسی عدالت نے 2009 میں حادثے پر یمنی ایئرلائنز کو مجرم قرار دیا
اس سے قبل کینیڈا نے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 5 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا تاہم اب اس میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ کردیا ہے جسکےمجموعی امداد 30 ملیں ڈالر ہوگئی کینیڈین وزیرنےکہا کہ پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر الگ سے بھی فراہم کریں گےکوئی ملک موسمیاتی ایمرجنسی اور تباہی کی تیاری نہیں کرسکتا سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو مدد کی فوری ضرورت ہے یہ رقم ریلیف سرگرمیوں اور متاثرین کی بحالی پر خرچ ہو گی۔
پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے امداد میں اضافے کا فیصلہ کینیڈا کی حکومت نے اپنے بین الاقوامی ترقی اور پیسیفک اکنامک ڈیولپمنٹ ایجنسی کے وزیر ہرجیت سجن کے دورۂ پاکستان کے بعد کیا ہے۔
No country can prepare for a #climate emergency of this scale. People need help now, that’s why on top of the $5 million, today we announced $25 million and a $3 million matching fund—for immediate relief, and to support rebuilding & recovery for the people of Pakistan. pic.twitter.com/yHDIowrUeI
— Harjit Sajjan (@HarjitSajjan) September 13, 2022
ہرجیت سجن کا کہنا تھا کہ کینیڈا سیلاب متاثرین کو ہرگز نہیں بھلا سکتا، خاص طور پر ان خواتین کو جو بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں۔ ہم دیگر طریقوں پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کس طرح تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مدد کی جائے۔
انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے توسط سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں تعاون کے لیے گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو میں 2 کروڑ ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ یہ شراکت گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشیٹو کے لیے کینیڈا کی جاری کردہ 19 کروڑ ڈالر کا حصہ ہے۔
قبل ازیں کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نےکہا کہ کینیڈا بااعتماد شراکت داروں کےذریعے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے خوراک، پینےکا صاف پانی اوردیگر ضروری اشیا کی فراہمی جاری رکھے گا۔ جسٹن ٹروڈو نےاعلان کیاکہ پاکستان میں سیلاب کے پیش نطر حکومت کینیڈا انسانی ہمدردی کے لیے عطیات ہیومینٹیرین کولیشن کے ذریعے دے گی۔
انہوں نے کہا کہ 28 ستمبر 2022 تک ہیومینٹیرین کولیشن کو انفرادی طور پر اور اس کے اراکین کی طرف سے دیا گیا ہر عطیہ زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ ڈالر تک ہوجائے گا علاوہ ازیں کینیڈا کے وزیر اعظم نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔