کینیڈا کی پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت

0
27

کینیڈا کی پی آئی اے کو دوبارہ براہ راست پروازیں شروع کرنے کی اجازت

باغی ٹی وی : ترجمان پی آئی اے کے مطابق کووڈ-19 کی وجہ سے پی آئی اے کی کینیڈا کے لیے پروازوں کوصرف کارگو تک محدود کردیا گیا تھا، تاہم کینیڈین حکام کی جانب سے دوبارہ براہ راست پروازوں کا عندیہ ملنے کے بعد قومی ایئر لائن 22جون سے مسافروں کو براہ راست کینیڈا لے جا سکے گی۔

کینیڈین حکام سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی وضع کردہ ایس او پی سے مطمئن، پی ائی اے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں اتوار سے شروع کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں پاکستان سے کینیڈا کا آپریشن مکمل طور پر بحال کردیا جائے گا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی، پروازوں پر بکنگ کھول دی گئی ہے اور لوگ بآسانی نشستیں حاصل کرسکتے ہیں۔

جب کہ پاکستان سے کینیڈا جانے کے خواہش مند مسافروں کے لیے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بکنگ کھول دی گئی ہے

Leave a reply