fbpx

کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحےکی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ

کینیڈا میں چھوٹے آتشیں اسلحے کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت اسلحے کی ملکیت کے حوالے سے قوانین کو سخت کیا جائے گا قانون سازی کے بعد کینیڈا میں کہیں بھی چھوٹے آتشیں اسلحے کو خریدنا، بیچنا، منتقل یا درآمد کرنا ممکن نہیں رہے گا، البتہ جن کے پاس ابھی چھوٹا اسلحہ موجود ہے وہ اسے رکھ سکیں گے۔

ایشین فٹبال کپ 2023: چین کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بولی جون کے آخر میں ہوگی

جسٹن ٹروڈو نےکہا اسلحےکےاستعمال اور پرتشدد واقعات میں اضافہ ہورہاہے، ہتھیار جتنے کم ہوں گے ہر شخص اتنا ہی محفوظ ہوگا مجوزہ قانون میں اسلحے کی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ پر بھی سزاؤں کو بڑھایا جائے گا جبکہ سرحدی کنٹرول کو مضبوط کیا جائے گا۔

اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات معمول پر لانے کیلئے کام جاری ہے،اسرائیلی وزیر خارجہ

اسی طرح گھریلو تشدد یا ہراساں کرنے کی تاریخ رکھنے والے افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کیے جائیں گے یہ قانون جسٹن ٹروڈو کی جماعت لبرل پارٹی کا تجویز کردہ ہے جس کے جلد منظور ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل 2020 میں کینیڈین حکومت نے فوجی انداز کی 15 سو سے زیادہ رائفل کی اقسام پر پابندی عائد کی تھی کینیڈا میں یہ نئی قانون سازی اس وقت کی جارہی ہے جب اس کے پڑوسی ملک امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی شرح بڑھی ہے جس کے بعد گن کنٹرول کی بحث میں شدت آئی ہے۔

"گریٹ گرینڈ پا” کے نام سے مشہور 5000 سال سے زائد پرانا درخت