کینیڈامیں مسلم خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈامیں مسلم خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو ٹرک کے نیچے کچلنے والا ملزم گرگرفتار-

باغی ٹی وی : کینیڈا کے جنوبی صوبے اونٹاریو کے شہر لندن میں پاکستانی خاندان کو کچل دیا، حملے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوا پولیس کا کہنا تھا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

کینیڈین پولیس کا کہنا تھا کہ مسلمان خاندان کے چار افراد کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت گاڑی کے نیچے روند کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اسے نفرت پر مبنی جرم قرار دیا۔

پولیس نے بیس سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کینیڈین پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی اس سانحے کے بعد سے تشویش کا شکار ہے۔

تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا عدالت میں ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کے 4 اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو جمعرات کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس واقعے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا اپنی ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہےملک میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں اس نفرت کو ختم کرنا ہو گا لندن میں مسلم کمیونٹی اور پورے ملک کے مسلمانوں کے لئے ، جان لو کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری کسی بھی برادری میں اسلامو فوبیا کا کوئی مقام نہیں ہے۔

کینیڈا میں ٹرک ڈرائیور نے پاکستانی مسلم خاندان کو کچل دیا

کینیڈین وزیرا عظم سے کہوں گا یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے،شاہ محمود قریشی

Leave a reply