نئی دہلی: بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں کینیڈین ہائی کمیشن نے انکشاف کیا کہ اس کے سفارتکاروں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ہائی کمیشن میں موجود اسٹاف کو عارضی طور پر کہیں اور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کینیڈا ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ ویزا معطلی اور اسٹاف کو موصول دھمکیوں پر بھارت کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے،کینیڈین ہائی کمیشن کی جانب سے یہ بیان بھارت کے اس فیصلے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا جس میں بھارت نے کینیڈین شہریوں کے لیے ویزا معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی آئین کی کاپی میں سوشلسٹ اورسیکولر کےالفاظ نہ ہونا تشویشناک ہے،کانگریس لیڈر
واضح رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد بھارت نے کینیڈا میں ویزا سروس غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردی ہے بی ایل ایس انٹرنیشنل کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بھارتی مشن نے کہا کہ آپریشنل وجوہات کی بنا پر21 ستمبر 2023 سے بھارت ویزا سروسز کو غیرمعینہ مدت تک معطل کر رہا ہے بی ایل ایس انٹرنیشنل بھارت میں قائم ایک کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں سرکاری اور سفارتی مشنوں کے لیے آن لائن ویزا خدمات پیش کرتی ہے۔
یاد رہے کہ پیرکے روز کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے جون میں ہونے والے قتل میں ملوث ہے، جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔