کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آ گیا-
باغی ٹی وی : کینیڈا کے وزیراعظم نے قرنطینہ کر لیا ہے کینیڈا کے وزیراعظم نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی ہے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ کر رہا ہوں اور احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد بھی کروں گا۔
https://twitter.com/JustinTrudeau/status/1536365897358745600?s=20&t=2KLHpaNEpi2wKWjO1VRe0Tlyq6i8BAbmSqhIXK3wBVQ
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ میری طبیعت بہتر ہے کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اگر ابھی تک کورونا ویکسینیشن نہیں کرائی ہے تو کرالیں۔
بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا
وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ جو افراد کورونا ویکسینیشن کرا چکے ہیں وہ بوسٹر ڈوز لگوالیں۔ اس طرح نظام صحت کو تحفظ فراہم کریں اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی صحت کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اس سے قبل بھی سال رواں کے ماہ فروری میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔