وکلا کے بعد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ پنجاب بارڈر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا، مولانا راشد محمود سومرو نے کہا کہ 24، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی مظاہرے کرکے سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا، اگر فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو پورے سال بیٹھے رہیں گے لیکن کسی کو سندھ کے پانی پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
راشد محمود سومرو نے وفاقی حکومت سے کینا لز کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کے اگلے مرحلے میں کندھ کوٹ ،گھوٹکی اور سکھر میں دھرنے ہوں گے۔
مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
دوسری جانب دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے خلاف سکھر ببرلو بائی پاس پر وکیلوں کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا،سپر ہائی وے کاٹھور کے مقام پر احتجاج کے باعث سڑک بند ہونے سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل رک گئی۔
اس حوالے سے رہنما گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن فضل جدون نے بتایا کہ گاڑیاں 4 دن سے پھنسے رہنے کے سبب آج سے ترسیل رک گئی ہے اور کراچی سےملک بھرکے لیے مال کی ترسیل مکمل طورپربند ہے، دونوں بندرگاہوں سے آنے اور جانے والے مال کی تر سیل بند ہے۔
سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا